|
روس نے ایم چھبیس
ہیلی کاپٹر بڑی مشینوں کی ترسیل کےلیئے بنایا ہے
پاکستان کی فوج
کے ترجمان سلطان شوکت نے میڈیا کو بتایا کہ روسی ہیلی کاپٹر ملنے
کے بعد ہمیں امدادی کاموں میں تیزی لانے میں بہت مدد ملی ہے
پاکستان کی فوجی
امدادی ٹیموں کو دوردراز کے علاقوں میں سڑکیں کھولنے اور اس کے
لیئے بھاری مشینری متعلقہ علاقوں میں پہنچانے میں سخت دقت کا سامنا
تھا
سلطان شوکت کا
کہنا تھا کہ اس سے پہلے پاک فوج کو دوردراز کے علاقوں میں بھاری
سامان پہنچانے میں دقت کا سامنا تھا جس کی وجہ سے کئی مقامات پر
کوشش کے باوجود راستے نہیں کھولے جا سکے
انہوں نے کہا کہ
وادی نیلم کے راستوں کو کھولنے میں کچھ وقت لگے گا تاہم فوج نے
دیگر کئی مقامات پر ایسے راستے بنائے ہیں جس سے امدادی سرگرمیوں کو
دور دراز کے علاقوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی
|