|
جماعت الدعوۃ تنظیم کو
دہشتگرد اور بلیک لسٹ کیا ہوا ہے
پاکستان میں آنے والے شدید
زلزلے کے فوری بعد کشمیر مظفرآباد میں متحرک ہونے والی امدادی
تنظیم ََ جماعت الدعوۃ ََ تھی جس کے ہزاروں کارکن ابھی
بھی امدادی سرگرمیوں میں صف اول ہیں
صدر مشرف نے اپنے انٹرویو
جو انہوں نے امریکی میڈیا کو دیا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کی آڑ میں
کسی کالعدم تنظیم کو متحرک ہونے اور انہیں لوگوں کو اپنا ہم خیال
بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
صدر مشرف کا کہنا تھا کہ
ایسی تمام کالعدم تنظیموں کی امدادی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی
ہے
صدر مشرف کا کہنا تھا کہ
زلزلے سے ایک بڑی تباہی آئی ہے اور ابھی تک امدادی کارروائیاں جاری
ہیں لیکن بہت سے لوگ لاپتہ ہیں
کشمیر اور صوبہ سرحد میں
کئی ایسی تنظیمیں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں جن کو
صدر مشرف کی طرف سے کالعدم قرار دیا گیا ہے اور ان کیخلاف کچھ عرصہ
پہلے ملک گیر کریک ڈاؤن بھی کیا گیا تھا
صدر مشرف کا ان حالات میں
پاکستان کی اسلامی تنظیموں کے بارے میں بیان ظاہر کرتا ہے کہ حکومت
کو یہ خدشہ پیدا ہو گیا تھا کہ امدادی سرگرمیوں میں کالعدم تنظیموں
کی بھرپور امدادی سرگرمیوں سے لوگوں کے نظریات اور ہمدردیاں ان
تنظیموں کی طرف مائل ہو سکتی ہیں |