Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 03 August 2006 15:06 (PST)اشاعت

اوآئی سی نے عملی اقدامات اٹھانے کا اعلان نہیں کیا

 

اوآئی سی کے  سیکرٹری جنرل اکمل الدین پہلے ہی اسرائیل کی مذمت کر چکے ہیں

کم و بیش اٹھاون مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے تیئیس دن بعد ایک ’ ہنگامی اجلاس ‘ میں اسرائیل کی مذمت کی ہے

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے چار دن بعد ایران

کے صدر احمدی نژاد نے ہنگامی طور پر اوآئی سی کا اجلاس بلانے کی اپیل کی تھی تاہم ملائیشیا نے اس اپیل کو رد کردیا تھا

عربوں کی حزب اللہ پر تنقید

عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ ہیں

 ’لبنان کی حمایت نہیں کرینگے‘

’اسرائیل حزب اللہ کا خاتمہ کرے‘

اوآئی سی کے ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اپنے حملے فوری طور پر بند کرے

اعلامیہ میں کہا گیا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے کھلی جارحیت ہے اور اوآئی سی ان حملوں کی مذمت کرتی ہے

اوآئی سی کے اجلاس میں اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر جاری حملوں کو غیر مشروط طور پر فوری بند کرے

اجلاس میں ایران کے صدر احمدی نژاد ، پاکستانی وزیر اعظم شوکت عزیز اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم خالدہ ضیا، کے علاوہ درجنوں مسلم ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی

اجلاس ملائیشیا میں ہوا ، ملائیشیا اس وقت اوآئی سی کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہا ہے

مسلمان ممالک کی تنظیم اوآئی سی ہمیشہ ہی کسی بھی معاملہ پر مذمتی الفاظ دہراتی آئی ہے جس کی وجہ سے او آئی سی کو مسلم ممالک کی عوام میں پذیرائی حاصل نہیں ہو سکی

اجلاس میں شریک چند رہنماؤں نے نیٹو طرز پرمسلم ممالک کی ایک اکٹھی فوج بنانے پر بھی بات چیت

اوآئی سی کے ’ہنگامی اجلاس‘ سے قبل ہی کہا جا رہا تھا کہ اوآئی سی اسرائیلی حملوں کی مذمت کے علاوہ کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گی

مسلم ممالک کے عوام توقع کر رہے تھے کہ اوآئی سی اسرائیل کا بائیکاٹ یا کسی قسم کی دھمکی دے گی تاہم اوآئی سی کی طرف سے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات