|
بریگیڈیئر جنرل عدنان داود جن کے ماتحت
ایک ہزارسے زیادہ فوجی اور
پولیس اہلکاروں پر مشتمل فورس جنوبی لبنان کے علاقے مرجعون میں
تعینات ہے، کی بیرکس پر اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے قبضہ کر لیا تھا
بریگیڈیئر عدنان داود سمیت ساڑھے تین سو اہلکاروں کو گرفتار کر
کے ایک دن حراست میں رکھنے کے بعد علاقے سے نکل جانے کی اجازت دی
تھی
بریگیڈیئر عدنان داود اور ان کے ماتحت فوجی اور پولیس افسران
اور اہلکاروں نے اسرائیلی فوج کی کوئی مزاحمت نہیں کی تھی
بریگیڈیئر عدنان داود کی گرفتاری کا حکم ایک
اسرائیلی ٹی وی چینل پر دکھائی جانے والی ویڈیو فلم کے بعد دیا گیا
جس میں انہیں اپنی بیرکس پر قبضے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ
بیٹھ کر چائے پیتے ہوئے دکھایا
جبکہ مذکورہ بریگیڈیئر کو اسرائیلی فوج
ساتھ خوشگوار موڈ میں چہل قدمی کرتے دکھایا گیا اس فلم کو بعد ازاں
ایک لبنانی ٹی وی چینل پر بھی دکھایا گیا
|