|
تاہم گذشتہ روز اسرائیلی حکومت نے
اپنے اس فیصلے کو مؤخر کردیا اور فوج کو پیشقدمی روکنے کا حکم دیا
تھا جس پر فوج کے افسروں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے
تاہم دریائے پیطانی کی طرف پیشقدمی اسرائیلی حکومت نے امریکی دباؤ
پر روکی ہے جس پر اسرائیلی فوج کی اعلی کمان نے ناراضگی کا اظہار
کیا ہے اسرائیلی فضائیہ نے جمعرات
کی رات اور جمعہ کی صبح کو بیروت کے شمالی علاقے میں بمباری کی جس
سے متعدد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے
بمباری سے ’ اکا ‘ نامی ایک پل بھی تباہ کردیا گیا ہے اسرائیلی کابینہ نے بدھ کے روز
اسرائیلی فوج کو لبنان کے تیس کلو میٹر اندر تک پہنچنے کا حکم دیا
تھا اور لبنان پربڑے حملوں کے آغاز کا اعلان بھی کیا تھا تاہم
جمعرات کو اسرائیلی حکومت نے اسرائیلی فوج کو دریائے لیطانی کی
جانب پیشقدمی سے روک دیا ہے اسرائیل نے فوج کی پیشقدمی کو
روکے جانے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اسرائیل مذاکرات کو ایک موقع دینا
چاہتا ہے
تاہم اسرائیلی فوج کئی دن سے یہ
دعوی کر رہی تھی کہ اسرائیلی فوجیں دریائے لیطانی پر قبضہ کرنے
والی ہیں اور اسرائیلی فوج لبنان کے اندر تیس کلو میٹر تک جائے گی
جہاں ایک حفاظتی زون بنایا جائیگا
تاہم اسرائیلی فوج کی دریائے
لیطانی پر قبضے اور لبنان کے اندر تیس کلو میٹر تک جانے کی خواہش
تاحال پوری نہیں ہوسکی
حزب اللہ کے جنگجو اسرائیلی فوج
کے راستے میں بدستور مزاحم ہیں اور اسرائیلی فوج کو اب تک سخت فوجی
جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے
تاہم اسرائیلی فوج اب تک لبنان کے
اندر سات کلو میٹر سے زائد کا علاقہ اپنے قبضے میں لے چکی ہے
ادھر اسلامی تنظیم اوآئی سی کی
درخواست پر جمعہ کو سلامتی کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں او آئی
سی سلامتی کونسل سے مطالبہ کریگی کہ وہ اسرائیلی فوج کو لبنان سے
واپس جانے کا کہے اور لبنان میں ہلاکتوں کی تحقیقات کروائے
عرب شہری ’حیفہ ‘ چھوڑ دیں ، لبنان اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا
دینگے، حزب اللہ
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ
نے اسرائیلی شہر ’ حیفہ ‘ کے عرب شہریوں سے کہا ہے کہ وہ حیفہ شہر
چھوڑ دیں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے
ایک ماہ کی جنگ کے دوران اپنے تیسرے ٹی وی بیان میں کہا ہے کہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کا خاتمہ کیا جائیگا اور اسرائیلی
فوج کا جنوبی لبنان میں قبرستان بنادیا جائیگا
حزب اللہ اسرائیلی فوج کے ساتھ اب
بھی متعدد مقامات پر شدید جھڑپوں میں مصروف ہے جبکہ اسرائیلی حکومت
نے اپنے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ مزید ایک ماہ
تک طویل ہو سکتی ہے
حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے
ٹی وی چینل پر اپنے بیان میں لبنانی حکومت کے پلان سے اتفاق کیا ہے
جس میں اسرائیلی فوج کی واپسی اور پندرہ ہزار لبنانی فوج کی سرحد
پر تعیناتی شامل ہے
تاہم حزب اللہ نے جنگ بندی کی
برائے راست کوئی اپیل نہیں کی
حزب اللہ راکٹ حملوں میں چودہ جھڑپوں میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک
بدھ کے روز حزب اللہ نے
حیفہ سمیت کئی شہروں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جس میں تیرہ
اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ادھر حزب اللہ اور اسرائیل کی پیدل
فوج کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں حزب اللہ
نے اسرائیل کے تین فوجیوں کو ہلاک
کردیا
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ گیارہ
اسرائیلی فوجی اسرائیلی پرکیئے گئے راکٹ حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں
جبکہ کم از کم پندرہ فوجی زخمی ہوئے
ادھر اسرائیلی کابینہ نے فیصلہ
کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں مزید پانچ ہزار پیدل فوج کو بھیجا جائے
گا جبکہ اسرائیلی حکومت نے کئی ہزار ریزور فوجیوں کو طلب کرلیا ہے
سلامتی کونسل میں پیش کی جانے
والی قرارداد پر عرب لیگ کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراض کے بعد
قرارداد کے مسودے کی تبدیلی پر فرانس اور امریکہ میں اختلافات
سامنے آئے ہیں تاہم فرانس کا کہنا ہے کہ قرارداد کے نئے مسودے کی
تیاری پر کام جاری ہے اسرائیل
کی جنگی حکمت عملی کامیاب ،شہریوں کو محبوس کردیا، حملوں میں تیزی
اسرائیل نے اپنی جنگی حکمت عملی
کامیاب بنانے اور لبنان کو مزید تباہی سے دو چار کرنے کےلیئے لبنان
کا دیگر ہماسیہ ممالک سے زمینی رابطہ کاٹ کر حملوں میں تیزی پیدا
کردی ہے جبکہ جنوبی لبنان کے شہریوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ
لبنانی سرحد کے اندر تیس کلو میٹر تک کسی
گاڑی ، اور سواری کو استعمال میں نہ لائیں بصورت دیگر ان کو نشانہ
بنایا جائے گا اسرائیل کی اس حکمت عملی سے
بمباری سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ، زخمی ہونے والے شہری جن میں
اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے کی نقل و حرکت منجمد ہوگئی ہے جس سے
جنوب کے متعدد شہروں اور گاؤوں میں سینکڑوں زخمیوں کی ہلاکت کا
خدشہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کو دفنانے میں بھی مشکل پیش آ رہی ہے
ادھر اسرائیل کے اس حکم کے بعد کہ
ہر چلتی ہوئی گاڑی کو نشانہ بنایا جائیگا اقوام متحدہ جیسے بڑے
ادارے سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری اور ملکی و غیر ملکی امدادی
تنظیموں نے اپنے امدادی قافلوں کو روک دیا ہے جس کی وجہ سے زخمی
اور بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کو کسی قسم کی امداد نہیں پہنچ
رہی
لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ایک مہینہ مکمل ہونے کے باوجود فضائی
حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور تارہ واقعات میں حزب اللہ کے رہنما کے
خاندان سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ درجنوں عمارات تباہ
ہو گئے
ادھر حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 16 کمانڈوز کو
ہلاک اور ان کے 10 ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ایک مہینہ مکمل
ہونے کے باوجود فضائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز اسرائیلی
جنگی طیاروں نے وادی بقاع میں راشایا کے علاقے میں ایک 4 منزلہ عمارت
کو بمباری کا نشانہ بنایا جس میں حزب اللہ کے ایک رہنما حسن صدرکے
بیوی بچے رہائش پذیر تھے
لبنانی پولیس کے مطابق بمباری سے عمارت مکمل طورپر تباہ ہو گئی ملبے
سے ابھی تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مزید کئی افراد
ملبے تلے دبے ہوئے ہیں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ بمباری سے حسن
صدرکے بیوی بچے ہلاک ہو گئے۔ دریں اثناءاسرائیلی جنگی طیاروں نے شامی
سرحد کے قریب امدادی ٹرکوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے
نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جنوبی لبنان میں واقع فلسطینی پناہ
گزین کیمپ عین الہلوہ پر میزائلوں سے حملہ کرکے 2 افراد کو ہلاک کر
دیا گیا
لبنانی پولیس اور امدادی اداروں کے مطابق بیروت، بنت جبیل اور سیدون
پر بھی کئی فضائی حملے ہوئے جس کے نتیجے میں درجنوں عمارات، پلوں اور
شاہرات کو نقصان پہنچا۔ دریں اثناءحزب اللہ نے جھڑپوں کے دوران
اسرائیل کے 16 فوجی اور دس ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے
عرب ٹی وی نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی
جھڑپوں میں مارون الراس سمیت جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے سولہ
فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ میرکاوا ٹینک مکمل طور پر تباہ یا
ناکارہ کر دیئے ہیں
دوسری جانب سلامتی کونسل میں مشرقی وسطیٰ بحران کے حل کے لئے ہونے
والی بحث میں عرب لیگ کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے قطر کے وزیر
خارجہ حماد بن جاسم الثانی نے کہا کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان
جنگ بندی کی اہم شق اسرائیلی فوجیوں کا انخلاءہو نا چاہیے جبکہ لبنان
میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی تعداد کو بڑھانا چاہیے
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ لبنان میں فوری طور پر جنگ بندی
کرائے اور اسرائیلی فوج کو لبنانی سرحد سے باہر نکالا جائے
ادھر اسرائیلی فوج نے لبنان میں جاری فوجی آپریشن کے لئے میجر جنرل
موشے کو نیا کمانڈر مقرر کیا ہے
ادھر اسرائیلی فوج کے مشرقی لبنان پر فضائی حملے میں
حزب اﷲ کا ایک کارکن اور اس کے خاندان کے تمام 6 افراد جاں بحق ہو
گئے
بدھ کو مقامی پولیس ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے بدھ کی
علی الصبح وادی بقاع میں واقع حزب اﷲ کے کارکن کے گھر پر بمباری کی
جس سے کارکن کا گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ حزب اﷲ کا مذکورہ
کارکن، اس کی بیوی اور اس کے پانچ بچے بمباری میں جاں بحق ہو گئے
حزب اﷲ کے کارکن کا گھر ایک چار منزلہ عمارت میں واقع تھا جو
اسرائیلی جیٹ کی بمباری میں مکمل طور پر مسمار ہو گئی ہے جبکہ جنوبی
لبنان میں حزب اﷲ اور اسرائیلی فوج کے درمیان دوبدو لڑائی میں مزید
دو اسرائیلی فوجی ہلاک کر دئیے گئے
بدھ کو اسرائیلی فوج کے ترجمان
کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کا تعلق پیرا ٹروپر یونٹ سے
تھا جن کو بنت الجبیل میں حزب اﷲ کمانڈ پوسٹ کے قریب منگل کو گولیوں
کا نشانہ بنایا گیا
ترجمان کے مطابق بنت الجبیل کے قریب دیبل کے
مقام پر حزب اﷲ کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل
تعداد چار ہو گئی ہے
اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعوٰی کیا ہے کہ
اسرائیلی فضائیہ نے بنت الجبیل میں حزب اﷲ کی کمانڈ پوسٹ کو تباہ کر
دیا ہے
بدھ کو ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی
لبنان میں دریائے لیتانی کے قریب شاہراہ کو ”نو ڈرائیو زون“ قرار دے
دیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ ان سڑکوں پر کوئی بھی گاڑی دکھائی دی تو
اسے تباہ کر دیا جائے گا
اسرائیلی طیاروں نے لبنان میں ایک
فلسطینی پناہ گزین کیپم پر بمباری کر کے کم از کم دو افراد کو ہلاک
کریا ہے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں پہلی
مرتبہ اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو
نشانہ بنایا ہے ، یہ حملہ لبنان کے جنوبی علاقے میں
قائم فلسطینی مہاجرین کے ایک کیمپ پر کیا گیا تھا
اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی
لبنان کے کئی علاقوں پر بمباری جاری رکھی ہوئی جبکہ گذشتہ
رات اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کی زد میں ایک قافلے کے آ جانے
سے چار افراد ہلاک ہوگئے
ادھر حزب اللہ نے گذشتہ رات دس سے
زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک جبکہ متعدد ٹینک تباہ کرنے کا دعوی
کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اب تک حزب اللہ کے چار سو
اسی جنگجو ہلاک کر دیئے گئے ہیں
ادھر اقوام متحدہ میں امریکہ اور
فرانس کی طرف سے کی گئی ’ امن ‘ قرارداد پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا
جس کی وجہ فرانس کا کہنا ہے کہ وہ نئی قرارداد پر کام شروع کر رہے
ہیں
عرب لیگ کے وفد نے بھی اقوام
متحدہ میں کہا ہے کہ مجوزہ قرارداد لبنان کو مزید کمزور کرنے کے
مترادف ہے جس کی وجہ سے قرارداد کا نیا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے
قرارداد کے نئے مسودے کی تیاری
میں تین سے چار دن متوقع ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل کو لبنان پر
مزید بمباری کرنے کا ایک بار پھر موقع مل گیا ہے
اسرائیلی طیاروں کی جنازوں پر بمباری ، گیارہ افراد ہلاک
سیدون شہر کے قریبی علاقے الغازیہ
میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنازے میں شریک درجنوں افراد پر حملہ
کر کے کم از کم گیارہ افراد کو ہلاک کردیا ہے
اسرائیلی فضائیہ نے یہ حملہ اس
وقت کیا جب الغازیہ میں درجنوں افراد متعدد افراد کے
کئی جنازے لے کر انہیں دفنانے کےلئے جا رہے تھے کہ اسرائیلی فضائی
نے اچانک جنازے میں شریک افراد پر حملہ کردیا جس میں کم از کم
گیارہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے
اسرائیلی فوج کے حملوں میں منگل کے روز
بیالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں اس طرح گذشتہ ایک رات اور ایک
دن میں ہلاک ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد ساٹھ سے تجاوز
کر گئی ہے
اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنگجووں میں
کئی محاذوں پر شدید لڑائی کس سلسلہ جاری ہے جن میں اسرائیل
کے تین فوجیوں کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے
حزب اللہ کے ساتھ بعلبک ، دیبل ،عتیرون ،
بنت جبیل اور جنوبی لبنان کے مزید کئی مقامات پر اسرائیلی فوجیوں
کی شدید لڑائی جاری ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی لیطانی دریا کی طرف
پیشقدمی بھی رک گئی ہے
اسرائیلی فوج لیطانی دریا سے آگے تک کے
علاقے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جسے حزب اللہ نے اب تک ناکام بنایا
ہوا ہے
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہریوں کو
حکم دیا ہے کہ وہ کسی گاڑی کو استعمال نہیں کرینگے کیونکہ اسرائیلی
فوج ہر چلنے والی گاڑی کو تباہ کر دے گی
اسرائیل کی اس وارننگ کے بعد اقوام متحدہ نے
امدادی قافلوں کو سفر کرنے سے روک دیا ہے جس سے ہزاروں لبنانی جن
میں زخمی بھی شامل ہیں ہر قسم کی امداد سے محروم ہو جائینگے
اقوام متحدہ پر مسلم ممالک کی عوام اور
انسانی حقوق کی تنظیمیں تنقید کر رہی ہین کہ وہ اسرائیل حملے
رکوانے میں ناکام رہی ہے
ادھر اقوام متحدہ کی طرف سے اب تک کی جانے
والی جنگ بندی اور فائر بندی کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں
اقوام متحدہ کی بے بسی اور لاچارگی کا
اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اقوام متحدہ اب تک اسرائیل
کی مذمت کرنے میں بھی ناکام رہی ہے جبکہ کوفی عنان سلامتی کونسل
میں ایک قرارداد کے ذریعے قانا میں ہلاک ہونے والے سینتیس بچوں کی
ہلاکت پر اسرائیل کی مذمت کرنا چاہتے تھے
سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی ’امن ‘
قرارداد کے بعد اسرائیلی حملوں میں انتہائی شدت آئی ہے اور یوں
لگتا ہے اسرائیل جنگ بندی سے قبل زیادہ سے زیادہ شہری آبادی کو
نشانہ بنانا چاہتا ہے حتی کہ منگل کی سہہ پہر اسرائیلی جنگی طیاروں
نے متعدد افراد کے جنازوں میں شریک درجنوں افراد پر حملہ کر کے کم
از کم گیارہ افراد کو ہلاک کردیا ہے
ادھر جرمنی ، فرانس ، اور امریکہ کی کوشش ہے
کہ مجوزہ قرارداد جس کو روس سمیت لبنان نے بھی مسترد کردیا ہے کو
منظور کروایا جائے جس کےلیئے جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر سٹائن
مائیر نے لبنانی وزیر اعظم فواد سینیورا سے ملاقات کی ہے اور اب وہ
اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ سے ملاقات کر رہے ہیں
اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے
خبردار کیا ہے کہ کئی لاکھ لبنانی شہریوں کے پاس امداد نہ پہنچنے
کی وجہ سے ایک بڑا المیہ سامنے آ سکتا ہے |