Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 05 August 2006 16:10 (PST)اشاعت

لبنانی فوج نے پہلی مرتبہ لڑائی میں حصہ لیا

 

اسرائیل نے چار ہزار راکٹ بیروت اور گردونواح پر برسائے

بیروت اور طائر کے ساتھ ساتھ اب سیدون پر دوبارہ اسرائیلی حملوں کا آغاز ،سیدون کے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے جبکہ حملے شروع کر دیئے گئے،تاہم شہریوں کے پاس نہ صرف نقل و حرکت کے ذرائع نہیں ہیں بلکہ سڑکیں اور پلوں کے تباہ ہونے کی وجہ سے

شہری علاقہ چھوڑ کر نہیں جا سکتے

اسرائیلی جنگی طیارے اور  جنگی ہیلی کاپٹروں سے اسرائیلی فوج بیروت اور طائر پر چار ہزار راکٹ داغ چکی ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے طائر میں حزب اللہ کے اسلحہ خانہ اور دفاتر کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے

لبنان کی آرمی نے چوبیس دنوں سے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑائی شروع کی ہے تاہم اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری میں لبنانی فوج کی ایک بکتر گاڑی تباہ ہوگئی جس میں ایک لبنانی فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے

اسرائیلی فوج نے طائر کے علاقے میں حزب اللہ کے جنگجووں اور راکٹ اسٹیشنوں کو تباہ کرنے کےلیئے اسرائیلی چھاتہ بردار اتارے تھے جن پر حزب اللہ کے جنگجووں نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی چھاتہ بردار کمانڈو ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں آٹھ زخمی چھاتہ برداروں میں دو کی حالت تشویشناک ہے

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ جس مقام پر اسرائیلی چھاتہ برداروں کو اتارا گیا تھا اس مقام سے حزب اللہ نے اپنا جنگی ساز وسامان پہلے ہی کہیں اور منتقل کر لیا تھا جبکہ حزب اللہ کے جنگجووں نے اسرائیلی چھاتہ بردار فوجیوں کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک چھاتہ بردار ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے

ہفتے کی صبح بیروت پر اسرائیلی بمباری میں مزید شدت آئی ہے جبکہ بیروت کے تین قریبی علاقوں پر کم از کم چھ ہولناک دھماکے کیئے گئے ہیں

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں حزب اللہ سرگرم ہے

ادھر جنگ بندی کےلیئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے صدر بش ، اور فرانس کے صدر سے گفتگو کی ہے تاہم ابھی تک سلامتی کونسل کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ ہر حال میں اس جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں جس کا مقصد حزب اللہ کے خاتمے کے بعد ایران پر حملہ کرنا ہے

گذشتہ روز اسرائیلی بمباری میں سینتیس افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ہفتے کی صبح اسرائیلی بمباری سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں

حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں گذشتہ شام تین اسرائیلی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات