|
حزب اللہ نے گذشتہ
رات تک یہ دعوی کیا تھا کہ اس کے جنگجووں نے نو اسرائیلی فوجیوں کو
ہلاک کردیا ہے جبکہ ایک ٹینک بھی تباہ کردیا گیا
تاہم اسرائیل نے صرف تین اسرائیلی فوجیوں
کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے
حزب اللہ کے تاہ راکٹ حملوں میں اسرائیلی
دارالخلافہ تل ابیب کے نزدیکی شہر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ
پہلا موقع ہے کہ حزب اللہ کے راکٹوں نے تل ابیب کے قریبی شہر کو
نشانہ بنایا تاہم اس حملے میں کسی اسرائیلی شہری کی ہلاکت یا زخمی
ہونے کی اطلاع نہیں
اس سے قبل ملنے والی اطلاعات میں سینتیس
لبنانی شہریوں کی اطلاع تھی جبکہ حزب اللہ نے آٹھ اسرائیلی فوجی
ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا
لبنان اور شام کے سرحدی علاقے ’ بیکا وادی ‘ میں اسرائیلی
بمباری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سینتیس ہو گئی ہے جبکہ
اسرائیلی فضائیہ اور توپ خانے کی بمباری جاری ہے جبکہ اس سے قبل
ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس تھی جمعرات کی رات اور
جمعہ کو اسرائیلی فضائیہ نے بیروت اور دیگر متعدد علاقوں پر شدید
بمباری کی ہے جس میں شام کو جانے والی سڑل کا اہم پل ’ مدفون ‘
تباہ کردیا گیا اسرائیلی فضائی نے
جمعہ کے روز چار اسکولوں بیکا شہر کے بجلی سپلائی کرنے والے ایک اہم
پروجیکٹ اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں مجموعی طور پر کم از
کم تیس افراد ہلاک ہوگئے
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس کی فوج
جنوبی و شمالی لبنان کے ایک درجن سے زائد گاؤوں میں داخل ہو گئی ہے
جبکہ آزاد ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی
ایک اطلاع کے مطابق اسکولوں پر حملے میں چار
بچے ہلاک ہوگئے ہیں تاہم پولیس اور لبنانی حکام نے ابھی ان ہلاکتوں
کی تصدیق نہیں کی
حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ’ مرکاب ‘ کے
علاقے میں ایک ٹینک کے علاوہ ایک فوجی گاڑی پر کیئے گئے حملوں
میں آٹھ اسرائیلی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں لبنانی پولیس کے
مطابق مرکاب میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان یہ ایک شدید
لڑائی تھی جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے
حزب اللہ کے مطابق جس فوجی گاڑی پر حملہ کیا
گیا تھا اس میں کئی اسرائیلی فوجی سوار تھے جو ہلاک ہوگئے ہیں
اسرائیلی فضائی نے ان راستوں کو بھی تباہ
کردیا ہے جو بنت جبیل ، طائر اور کئی تباہ ہونے والے علاقوں کی طرف
سے جاتے تھے جس سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے اور
امدادی اداروں کو قافلے زخمیوں اور بے گھر ہونے کو خوراک اور ادویات
پہنچانے سے محروم ہوگئے ہیں
شام اور لبنان کے سرحدی علاقے بیکا کے قریب
’ قاہ ‘ کے مقام پر ایک پارک میں کھڑی شہریوں کی گاڑی پر اسرائیلی
طیاروں نے بمباری کی جس میں پچیس شہری ہلاک ہوگئے
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے
اس حصے پر بمباری کی جس علاقے میں عیسائیوں کی اکثریت ہے جس میں کم
از کم پانچ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے
ادھر سلامتی کونسل کے اجلاس کے بارے میں کہا
جا رہا تھا کہ وہ جمعہ کو منعقد کیا جائے گا جس میں جنگ بندی کے بارے
میں بات چیت ہوگی تاہم ابھی تک ممبران ممالک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ
سکے
گذشتہ رات حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ
نے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے بیروت پر بمباری کی تو حزب اللہ
اسرائیل کے بڑے شہر تل ابیب کو نشانہ بنائاے گی |