|
اسرائيل
كي ايك جنگي كشتي كو جمعہ کو صور كے دريا ميں حملہ كركے ڈبوديا ہے
اور اس ميں 13 اسرائيلي افسر اور فوجي ہلاك اور زخمي ہوگئے ہيں
’مہر ‘ کے
مطابق حزب اللہ نے جمعہ کے روز زميني حملے ميں اسرائيل كے 37 فوجيوں
كو ہلاك اور زخمي كيا ہے اور زمين پر انھيں اسرائيلي فوجوں پر مكمل
برتري حاصل ہے جبکہ حزب اللہ نے آج اسرائيل كے دو ٹينك اور ايك
بلڈوزر كو تباہ كرديا ہے اور اسرائيل كے كئي شہروں پر 155 ميزائل
داغے ہيں جس ميں كئي اسرائيلي ہلاك اور زخمي ہوئے ہيں
ادھر
اسرائيلي اخبار ہاآرٹص نے " آري شاويٹ " كے قلم سے ايك تجزے ميں لكھا
ہے كہ اخبار نويسوں نے اولمرٹ كو وزير اعظم بنايا تھا اور اب اخبار
نويس ان سے مستعفي ہونے كا مطالبہ كررہے ہيں
اخبار نے
لكھا ہے كہ ممكن ہے فرانس كي مجوزہ قرارداد منظور ہوجائے اور اولمرٹ
اس كو بغير كسي قيد و شرط كے قبول بھي كرليں اور حزب اللہ كے مطالبات
كو بھي تسليم كرليں ليكن ايك چيز واضح ہوني چاہيے اور وہ يہ كہ جس
جنگ كو اولمرٹ نے خود شروع كيا تھا اور اس ميں كامياب ہونے كا
اسرائيلي عوام سے وعدہ كيا تھا اب اگر وہ اس جنگ سے فرار اختيار كريں
تو پھر وہ وزارت عظمي كي مسند پر باقي نہيں رہ سكتے ہيں
تجزيہ
نگار نے لكھا ہے كہ 120 اسرائيليوں كو قبر ميں سلا كر اور ہزاروں
اسرائيليوں كو ايك مہينے تك پناہگاہوں ميں ركھ كر پھر اولمرٹ يہ كہيں
كہ ميں نے اشتباہ كيا تو يہ قابل قبول نہيں ہے
تجزيہ
نگار نے لكھا ہے كہ اولمرٹ نے گذشتہ مہينے اشتباہ كر كے جنگ كا آغاز
كرديا اور فوج كے كہنے پر مسلسل اشتباہ كررہے ہیں اور اسرائيلي فوج
نے زميني حملوں ميں شكست كھائي ہے جس كا كبھي اسرائيلي عوام
نےتصور بھي نہيں كيا تھا
تجزيہ
نگار كے مطابق اسرائيلي وزير اعظم كو فوجي محاذ پر زبردست شكست ہوئي
ہے اور سفارتي محاذ پر بھي انہیں شكست سے دو چار ہونا پڑے گا
اورجنگ جيتنے كا سہرا سيد حسن نصر اللہ كے سر ہوگا اور اس صورت ميں
اسرائيل كو ايك نئے وزير اعظم كي ضرورت ہوگي |