|
حزب
اللہ کی جانب سے دو یرغمال اسرائیلی فوجیوں میں سے ایک فوجی کی والدہ
نے ایک چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایہود المرٹ حزب اللہ کے ساتھ
قیدیوں کے تبادلے پر ایک پلان ترتیب دے رہے ہیں
اس سے
قبل اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر بات کرنے سے
انکار کردیا تھا
اسرائیل
کا کہنا تھا کہ حزب اللہ سے دونوں فوجیوں کو غیر مشروط طور پر رہائی
دلوائی جائیگی
ادھر
حزب اللہ نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کو دنیا کی کوئی طاقت رہائی
نہیں دلوا سکتی
حزب
اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کی جیلوں سے
لبنانی قیدیوں کی رہائی کی شرط رکھی تھی جسے اسرائیل نے تسلیم کرنے
سے انکار کردیا تھا
حزب
اللہ کی طرف سے دو فوجیوں کو یرغمال بنائے جانے کے واقع کو دلیل بنا
کر اسرائیل نے لبنان پر حملوں کا آغاز کیا تھا جس میں ایک ہزار ایک
سو کے قریب لبنانی ہلاک جبکہ پانچ ہزار زخمی اور دس لاکھ شہریوں کو
بے گھر ہونا پڑا تھا
ادھر اس
جنگ میں پچاس کے قریب اسرائیلی جبکہ کم از کم ایک سو پچیس اسرائیلی
فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے
اسرائیل
نے حزب اللہ کے پانس سو سے زائد جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے
جبکہ حزب اللہ نے اپنے ہلاک ہونے والے جنگجووں کی تعداد ایک سو بتائی
ہے
|