Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 17 August 2006 19:02 (PST)اشاعت

مسلم ممالک میں ترکی اسرائیل کا دوست ملک ہے

 

ایران اسرائیل کے مقابلے میں حزب اللہ کی سخت حمایت کرتا ہے

مسلم ممالک میں ترکی واحد ملک ہے جس کے تعلقات اسرائیلی کے ساتھ تجارتی ہی نہیں بلکہ فوجی تعلقات بھی ہیں

تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران حزب اللہ کو جو اسلحہ بھیجتا ہے وہ ترکی کے راستے

حزب اللہ تک پہنچتا ہے

اسرائیل کی سیکورٹی کے ایک اعلی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اسرائیل ترکی کے ساتھ یہ معاملہ اٹھا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ ایران حزب اللہ کو جو اسلحہ بھیجتا ہے وہ ایران سے ترکی اور بعد ازاں عراق یا شام جاتا ہے اور پھر وہاں سے حزب اللہ کو بھیجا جاتا ہے

اسرائیلی سیکورٹی کے مذکورہ اہلکار نے کہا کہ ایران سے بھیجا جانے والا خطرناک بھاری اسلحہ ایران سے ترکی اور بعد ازاں مبینہ طور پر اردن جاتا ہے اور وہاں سے ھزب الل تک پہنچتا ہے

اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران سے حزب اللہ کےلیئے یہ اسلحہ طیاروں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کیا جاتا ہے

دو ہفتے قبل مبینہ طور پر دو ایسے جہازوں کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان میں حزب اللہ کےلیئے اسلحہ بھیجا گیا ہے

تاہم ترکی کے ایک اخبار ’ حریت ‘ کا کہنا ہے کہ ترکی میں ایسے دو جہازوں کی تلاشی لی گئی تھی لیکن اس سے ایسا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا

واضع رہے ترکی ’ نیٹو پارٹنر ‘ ہے اور یورپی یونین میں شامل ہونے کی خواہش رکھتا ہے جبکہ ایسے کسی بھی اسکینڈل یا حقیقی واقعات کے بعد ترکی پر یورپی یونین سخت دباؤ ڈال سکتی ہے

حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کے بعد تین ہزار سے زائد راکٹ اسرائیل پر فائر کیئے تھے جس سے درجنوں اسرائیلی شہری اور درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کو ملنے والے اس اسلحے کی ترسیل کو فوری طور پر بلاک کیا جائے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات