Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 12 August 2006 23:08 (PST)اشاعت

ایک سو اکتیس اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے

 

حزب اللہ نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو قبول کرلیا ہے

 حزب اللہ نے اعلان كيا ہے كہ اس نے اسرائيل كي تيسري جنگي كشتي كو صور كے ساحل پر ڈبو ديا ہے اور اس ميں سوار 12 اسرائيلي فوجي ہلاك يا زخمي ہوگئے ہيں

حزب اللہ كے رہنما سيد حسن نصر اللہ نے

المنار ٹي وي پر اپنے ايك بيان ميں سكيورٹي كونسل كي قرارداد كو ظلم پر مبني قرارديا ہے اور كہا ہے كہ سكيورٹي كونسل لبنان كے لئے بہتر اقدام كرسكتي تھي

سيد حسن نصر اللہ نے کہا كہ حزب اللہ نے صرف اسرائيل كے حملوں كا جواب ديا ہے

 انھوں نے كہا كہ ہم اپنا جواب لبناني حكومت كے ذريعہ ديں گے اوروہ اسرائيلي حكومت ہے جس كو نئی شرائط قبول كرنا پڑيں گی  

حزب اللہ كے رہنما نے كہا كہ اسرائيل جنگ بند كرنے كا خواہاں نہيں ہے اور اس نے لبنان پرہوائي اور زميني حملے جاري ركھے ہوئے ہيں  جبکہ قرارداد منظور ہونے كے بعد بھي اسرائيل كے ہوائي حملے شہري آبادي پرمسلسل جاري ہيں

حسن نصر اللہ نے كہا كہ اسرائيلي حكومت كے اندر اختلاف ايجاد ہوگيا ہے كيونكہ اسرائيلي وزير اعظم نے جو عہد كيا تھا اس كو وہ ايك مہينے تك پورا نہيں كرسكے اور نہ ہي حزب اللہ نے اسرائيل كو اس كے اہداف ميں كامياب ہونے دياہے

انھوں نے كہا كہ سكيورٹي كونسل كي قراداد ميں سب سے زيادہ  مشكل جو ہے وہ يہ ہے كہ اس ميں اسرائيلي فوجيوں كے لبنان سے انخلاء اور جنگ بندي كا وقت معين نہيں ہے

سيد حسن نصر اللہ نے كہا كہ اگر حزب اللہ كے مجاہدين كي جانفشاني نہ ہوتي تو اسرائيل بيروت تك پہنچ جاتا ليكن حزب اللہ نے اسرائيل كو اسكي حيثيت بتا دي ہے انھوں نے كہا كہ اگر حكومت اور قوم كے درميان اتحاد نہ ہوتا تو لبنان كي سلامتي كو زبردست خطرات لاحق ہوجاتے

ہفتے کو حزب اللہ نے اسرائیل کے سولہ فوجی اور اکیس ٹینک تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا تاہم اسرائیل کے گیارہ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے کم از کم پندرہ فوجی زخمی ہوئے ہیں

اسرائیل کے تین ٹینک بھی تباہ ہوئے جبکہ حزب اللہ نے ہفتے کی صبح اسرائیل کے چھ ٹینک تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا

ادھر اسرائیلی فوج ہر حال میں دریائے لیطانی تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اسرائیلی وزیر خارجہ ’ زیپی لوینی ‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل پیر کی صبح چھ بجے تک جنگ بندی پر عمل شروع کردیگا

لبنان پر حملوں کے بعد اب تک کم از کم ایک سو اکتیس اسرائیلی فوج ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تاہم حزب اللہ کے مطابق اب تک دو سو کے قریب اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں

 

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات