Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 21 August 2006 09:06 (PST)اشاعت

حزب اللہ کے جنگجووں کی تدفین ، ہزاروں افراد شریک

 

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جھڑپوں میں دس جنگجو ہلاک ہوئے ہیں

اسرائیل کے ساتھ شدید لڑائی میں حزب اللہ کے ہلاک ہونے والے دس جنگجووں کی تدفین کی گئی

لبنان کے علاقے ’ صاحیہ ‘ میں حزب اللہ کے دس جنگجووں کی تدفین کے موقع ہزاروں افراد

موجود تھے

لبنان پر اسرائیل نے ایک ماہ چار دن تک شدید بمباری کی تھی جس میں ڈیڑھ ہزار کے قریب لبنانی شہری ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی تھی

حزب اللہ کے جنگجووں کے جنازے میں شریک ہزاروں افراد زاروقطار رورہے تھے

حزب اللہ کے ہلاک ہونے والے جنگجووں کو تابوت میں رکھا گیا تھا جن پر لبنان کا جھنڈا اور تابوت کے سامنے حصے پر ہلاک ہونے والے کی بڑی تصویر تھی

جنازوں میں عورتوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

لوگوں کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے جنگجووں نے ہمارے لیئے شہادت کو گلے لگایا ہے جبکہ  حزب اللہ کے شہیدوں نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے

ادھر لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری تباہ ہونے والی عمارتوں اور مکانوں کے ملبے تلے ابھی تک لوگوں کی لاشوں کو نکالا جا رہا ہے جبکہ کئی علاقوں میں لوگوں نے اپنے عزیز و اقارب کی ان لاشوں کو دوبارہ دفن کیا جنہیں وہ امانت کے طور پر دفنا کر علاقہ چھوڑ گئے تھے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات