Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 04 August 2006 18:58 (PST)اشاعت

دو دن میں نو اسرائیلی شہری اورکئی فوجی ہلاک ہوئے

 

جمعرات حزب اللہ حملوں میں آٹھ اسرائیلی شہری اور دو فوجی ہلاک

جمعہ کے روز حزب اللہ کی طرف سے داغے جانے والے راکٹوں میں کم از کم دو اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے ہیں

گذشتہ رو حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں نو اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے تھے

تاہم ایک اطلاع میں گذشتہ روز ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کی تعداد گیارہ بتائی گئی تھی

اس طرح دو دنوں میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے گذشتہ روز ٹی وی پر اپنے ایک گھنٹہ کے خطاب میں اسرائیل کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے بیروت پر حملہ کیا تو حزب اللہ تل ابیب پر حملے کریگی

اسرائیلی حکام نے لبنان کے نزدیکی شہروں کے اسپتالوں کو زیر زمین بنکروں میں منتقل کردیا ہے

زیر زمین بنکروں کی گہرائی کم از کم تیس  میٹر ہے جن میں سینکڑوں زخمی افراد کو رکھا گیا ہے

جمعرات کو سارا دن بیروت اور دیگر چھ مقامات پر اسرائیلی طیاروں اور توپ خانے کی شدید ترین بمبارئ جاری رہی جس میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ حزب اللہ کی طرف سے فائر کیئے گئے

راکٹ حملوں میں کم از کم آٹھ اسرائیلی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

حزب اللہ نے جمعرات کے روز اسی راکٹ فائر کیئے ہیں جن میں اسرائیلی شہر کریات شیمون ، نہاریہ اور عکاکو نشانہ بنایا گیا

کریات شمون پر داغے جانے والے راکٹوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ دو اسرائیلی شہری ایکو میں ہلاک ہوئے ہیں

ادھر لبنان میں بیروت کے علاوہ طائر ، بطیہ ، صور اور دیگر متعدد علاقوں پر بمباری میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے

ہلاک ہونے والوں میں تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جس میں شوہر ،بیوی اور ان کا ایک بچہ شامل ہیں

اسرائیل فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں حزب اللہ نے دو فوجیوں کو ہلاک جبکہ پندرہ کو زخمی کردیا ہے جبکہ اسرائیل کا ایک ٹینک بھی تباہ کردیا گیا

حزب اللہ نے  طیبہ کی ایک پہاڑی کے نیچے جاتے ہوئے دو اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا جس میں ایک ٹینک تباہ ہوگیا

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے تیس کلو میٹر کی نئی سرحدی پٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے جس پر امن فوج کو تعینات کیا جائے

اسرائیل کے نائب وزیر اعظم شمعون پیرز نے امریکہ دورے کے دوران کہا ہے کہ امن فوج کی تعیناتی کے بعد اسرائیل حملے بند کردیگا

حزب اللہ نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجوں کی لبنان سے واپسی تک جنگ بندی نہیں کی جائیگی

ایک دن قبل بدھ کو حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات