|
اپنی پارلیمنٹ میں
فیصلے کرنا چاہیئں
شائد اسرائیلی وزیر خارجہ کا مطلب یہ تھا
کہ سینیورا حزب اللہ کی بجائے لبنانی عوام کےلیئے خود فیصلے کریں
تاہم لبنانی وزیر اعظم سینیورا کی ان
تصویروں کا کسی پر بھی کوئی اثر نہیں ہوا جس میں انہیں روتے ہوئے
دنیا بھر کے میڈیا پر دکھایا گیا
زیپی کا کہنا تھا کہ سینیورا کو آنے آنسو
صاف کر کے مذاکرات کرنا چاہیئں اور جس عوام کےلیئے وہ آنسو بہا رہے
ہیں ان کے مستقبل کا سوچنا چاہیئے
زیپی کا کہنا تھا کہ ، میں نے سینیورا کو
روتے ہوئے دیکھا ہے اور ہم بھی اس وقت روتے ہیں جب ہمارے اپنے ہلاک
ہوتے ہیں
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سینیورا دنیا کو اپنی طرف اپنے
آنسووں سے متوجہ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے فیصلے خود کرنا
چاہیئں
لبنانی وزیر اعظم سینیورا کانفرنس میں
رو پڑے
بیروت میں عرب لیگ
کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں لبنانی وزیر اعظم فواد السینیورا
اس وقت رو پڑے جب انہوں نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذکر کرنے کے
بعد کہا کہ ہمارے عرب ممالک بے بس ہیں اس کے بعد ان کی آواز
جذبات سے بھرا گئی
اسرائیلی فوج نے
کہا ہے کہ اس کے چھاتہ بردار کمانڈوز نے بنت جبیل اور طائر میں
کارروائی کر کے پانچ حزب اللہ جنگجو ہلاک کر دیئے ہیں جبکہ ایک
اسرائیلی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں
ادھر حزب اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے
اسرائیل کے چار چھاتہ بردار فوجیوں کو اس وقت ہلاک کیا جب وہ ہیلی
کاپٹروں سے اتر کر بنت جبیل اور طائر میں حزب اللہ کے جنگجووں کو
گھر گھر تلاش کر رہے تھے
اس سے قبل لبنانی حکام نے حولا میں اسرائیلی
بمباری سے چالیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی تھی
لبنانی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں
میں اکثریت بچوں کی تھی
حولا پر جس وقت اسرائیلی فضائیہ بمباری کر
رہی تھی بیروت میں اس وقت عرب لیگ کا اجلاس ہو رہا تھا
ایک روز قبل اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ
حملوں میں کم سے کم بارہ اسرائیلی فوجی اور تین عرب اسرائیلی ہلاک
ہوگئے تھے
اسرائیل نے حزب اللہ کے حملوں کے بعد لبنانی
علاقوں پر بمباری میں شدت پیدا کی ہے
اطلاعات کے مطابق جن عمارتوں پر اسرائیلی
فضائیہ نے بمباری کی ہے ان کے مبلے نیچے ابھی تک لاشیں پھنسی ہوئی
ہیں جبکہ لاشیں ملبے تلے سے نکلانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے
لبنان کے ان علاقوں میں جہاں اسرائیل نے
شدید بمباری کی ہے ان علاقوں کی عمارتوں کے نیچے ابھی تک لاشیں دبی
ہوئی ہیں
ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب لاشوں کو
مذہبی طریقہ کار کے تحت دفنانے میں خوف محسوس کرتے ہیں کیونکہ
اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کسی بھی وقت کہیں شروع ہو جاتی ہے
بعض مقامات پر اجتماعی طور پر ہلاک ہونے
والوں کو دفنایا گیا ہے ادھر لبنانی حکومت نے
کہا ہے کہ ہم فوری طور پر حملوں کی بندش اور اسرائیل کی قیدی سے
قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں |