Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Wednesday, 02 August 2006 23:41 (PST)اشاعت

کمانڈو ایکشن پر فخرہے ، ایہود المرٹ

 

رات کے اندھیرے میں کیا گیا کمانڈو آپریشن’ناکام ‘ ہوگیا

لبنان کے شہر بعلبک میں ایران کے انقلاب اسلامی کے رہبر آیت اللہ خمینی کے نام پر بنائے جانے والے ’ دارالحکمہ ‘ ہسپتال میں اسرائیلی کمانڈؤں کا حملہ اور پانچ افراد کو گرفتار کر کے اسرائیل لے جانے کو اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے ’ فتح ‘ قرار دیا ہے

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے اسرائیلی فوج کے لبنان میں کئی کلو میٹر اندر گھس جانے کو اسرائیلی فوج کی ’ شاندار فتح ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ مجھے بعلبک میں اسرائیلی کمانڈؤں کے کامیاب آپریشن پر فخر ہے

المرٹ کا کہنا تھا کہ ’ ہم حزب اللہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ جہاں بھی ہونگے اسرائیلی فوج ان کا پیچھا کرتے ہوئے وہیں پہنچ سکتی ہے

تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے ’ جشن فتح ‘ کے برعکس بعلبک کے ہسپتال میں کیا جانے والا اسرائیلی کمانڈؤں کا آپریشن ناکام ہو گیا ہے

اسرائیلی کمانڈؤں نے ہزاروں گولیوں کی فائرنگ اور اسرائیلی جنگی طیاروں کے ہسپتال پر حملے کے بعد جن پانچ افراد کو حزب اللہ کے ’ اہم کارکن ‘ قرار دے کر گرفتار کیا ہے وہ عام شہری نکلے

اسرائیلی کمانڈؤں نے جن پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے انہیں وہ اپنے ساتھ اسرائیل لے گئے تھے

اسرائیلی فوج کو اطلاع ملی تھی کہ بعلبک کے ’ دارالحکمہ ؛ ہسپتال میں حزب اللہ کے سربراہ شیخ حسن نصراللہ موجود ہیں جس پر اسرائیلی فوج نے مقامی وقت کت مطابق رات کے دس بج کر بائیس منٹ پر دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوج کے اسپیشل دستے کو ہسپتال کی چھت پر اتارا جنہوں نے بعد ازاں ہسپتال سے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا

تاہم اسرائیلی فوج کو بعد میں معلوم ہوا کہ جس حسن نصراللہ نامی شخص سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ان میں حسن نصراللہ حزب اللہ کے سربراہ نہیں بلکہ کوئی اور ہیں

اسرائیلی فوج نے بعد ازاں  ان افراد کو حزب اللہ کے ’ اہم ‘ کارکن قرار دیا

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے کہا ہے کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک لبنان کی سرحد کے اندر تک تیس کلو میٹر کے ایرئیے میں امن فوج تعینات نہیں جاتی جبکہ بعلبک میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات