Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 25 July 2006 15:34 (PST)اشاعت

ڈیڑھ لاکھ لبنانیوں کی شام میں مساجد،سکولوں میں پناہ

 

اسرائیلی فوج بنت جبیل پر کنٹرول کےلیئے شدید بمباری کر رہی ہے

لبنان پر اسرائیلی حملوں کی بڑھتی ہوئی شدت اور اسرائیلی فوجیوں کی پیشقدمی کے خوف سے بیروت اور اس کے گردونواح سے اب تک کم از کم پانچ لاکھ افراد اپنے گھربار چھوڑ کر مختلف مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں جن میں سے ڈیڑھ لاکھ لبنانی ہمسایہ ملک شام

میں پنا گزیں ہوگئے ہیں

شامی حکومت اور شہری امدادی تنظیموں نے لبنان سے آنے والے شہریوں کو دمشق کی مساجد اور سکولوں کے علاوہ کھیل کود کے ھالوں میں جگہ دی ہے

ادھر شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر شام پورے لبنان کے شہریوں کو شام میں جگہ دے گا

بیروت اور گردونواح کے ہزاروں نے لبنان کے عیسائی علاقوں میں عیسائیوں کے گھروں میں پناہ لے لی ہے

ہزاروں مسلمان خاندانوں کو لبنان کے عیسائیوں نے اپنے گھروں میں بسا لیا اور عیسائی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اپنے گھر بار چھوڑ کر آنے والے مسلمان ان کے گھروں میں رہ سکتے ہیں

ادھر حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شدت کے بعد ہزاروں افراد ہر روز ان سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ وہ ھزب اللہ کی تنظیم میں شامل ہو کر اسرائیلی افواج پر حملے کر سکیں

حزب اللہ کے مطابق ان افراد میں مسلمانوں کےعلاوہ عیسائی اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی شامل ہیں

ادھر اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حملے جاری رکھے گا جبکہ اسرائیل نے جنگ بندی کے امکانی وقت پر شام کو مذاکرات میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

جبکہ اسرائیلی فوج نے بنت جبیل پر کنٹرول حاصل ہونے کا دعوی کیا ہے تاہم آزاد ذرائع کے مطابق اسرائیل ابھی بنت جبیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں میں ہے جبکہ ابھی اسرائیلی فوجوں کو حزب اللہ کی طرف سے شدید مزاحمت کے باعث بنت جبیل پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات