Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 24 July 2006 18:35 (PST)اشاعت

مجھے اسرائیلی حملوں کے بارے آگاہ کردیا گیا تھا ، ہنیہ

 

اسرائیلی حملوں اور عزائم کے بارے معلومات وصول ہو گئی تھیں، ہنیہ

فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے انکشاف کیا ہے کہ مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرئیلی فوجی کے اغوا کی کارروائی سے قبل انہیں بعض علاقائی اور یورپی ممالک کی جانب سے خطوط موصول ہوئے تھے

ہنیہ کے مطابق ان خطوط میں انہیں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے بڑے حصے پر دوبارہ قبضے کی منصوبہ بندی کررہا ہے

فلسطینی وزیر اعظم کے مطابق انہیں بتایا گیا تھا کہ فلسطین میں جمہوری نظام کے تجربے کو ناکام کرنے اور حماس کی قیادت کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے

فلسطین کے مرکز اطلاعات کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے واضح کیا کہ امریکی اشارے پر فلسطینی اور لبنانی عوام پر مسلط کی جانے والی جنگ کا اصل مقصد علاقے میں افراتفری و انتشار پھیلانا ہے تاکہ اسرائیل علاقے کا تھانیدار رہے

انہوں نے کہا کہ جنگ کا ہدف اولمرت کے مسئلہ فلسطین کا خاتمہ اور فلسطینی سیاسی نظام کو اسرائیلی قیادت کی منشاء کے تحت چلانا ہے

ادھر امریکہ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل لبنان پر حملوں کا پروگرام گذشتہ سال ہی بنا چکا تھا

زرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کو لبنان پر حملے کرنے کا بہترین موقع اس ملا جب دو ہفتے قبل حزب اللہ نے اسرائیل کے دو فوجیوں کو سرحدی چوکی سے اغوا کرلیا اور اسرائیل نے بنا، کسی مطالبے یا بات چیت کے لبنان پر شدید حملے کر دیئے

واضع رہے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اب تک تین سو اسی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے تاہم امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے

امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ بیروت کی بڑی بڑی عمارتوں کے نیچے بھی لاشیں دیکھی گئی ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات