Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 29 July 2006 20:05 (PST)اشاعت

رائس حزب اللہ کو ڈکٹیشن دینے آئی ہیں ، حسن نصر اللہ

 

حزب اللہ راکٹ حملوں میں درجنوں اسرائیلی شہری ہلاک ہو چکے ہیں

حزب اللہ کے سربراہ شیخ حسن نصر اللہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ یہ جنگ ایک تاریخی جنگ ہوگی

انہوں نے کہا کہ یہ ساعتیں تاریخی ساعتیں

اور ہم اسرائیل سے اپنا ملک آزاد اور اپنی مکمل آزادی حاصل کرینگے

حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ اب حزب اللہ کے راکٹ اسرائیل میں دور تک جائینگے

حزب اللہ نے اب تک اسرائیل پر ایک ہزار چھ سو سے زائد راکٹ داغے ہیں

حزب اللہ کے مطابق سینکڑوں اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں

تاہم اسرائیلی حکام نے کم و بیش تیس اسرائیلی شہریوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا جبکہ اسرائیلی فوج اور حکام بعض مرتبہ راکٹ سے ہونے والے نقصان کی تفصیل جاری نہیں کرتے

حزب اللہ  کے اپنے ٹی وی چینل پر حزب اللہ کے سربراہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک ہی دن قبل حزب اللہ نے جنگ کے اٹھارویں دن پہلی مرتبہ اسرائیل پر ایسے راکٹ فائر کیئے ہیں جو ایک سو میل کلو میٹر دور تک بآ سانی مار کرسکتے ہیں

حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ ہم اب اسرائیلی شہر ’ حیفہ ‘ سے اگلے شہروں پر حملے کرینگے

انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت ہوگا جب تک اسرائیل ہمارے گاؤوں اور ہماری قوم کو تباہ کرتا رہے گا

نصر اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک تاریخی ساعت ہے لبنان کےلیئے اور ہم اسرائیلی جیلوں سے اپنے قیدیوں کو چھڑوائینگے، اپنے ملک کے کھلے آسمان اور ملک کی سرحدوں کو اسرائیلیوں سے آزاد کروائینگے

 انہوں نے کہا کہ ’ اسرائیل اب فائر بندی چاہتا ہے اور اسرائیل کو اشتعال دلانا والا امریکہ ہے‘۔

حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ کونڈو لیزارائس اب دوسری بار آئی ہیں تاکہ حزب اللہ کو ڈکٹیشن دی جا سکے اور ’نئے مشرق وسطی ‘ پلان کو آگے بڑھایا جا سکے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات