|
لبنانی
حکومت اور حزب اللہ نے ان کی یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد
کردیا ہے
امریکی
وزیر خارجہ کونڈولیزارائس نے لبنان کے صدر فواد السنیور سے ملاقات
کی اور اسرائیل جنگ پر بات چیت کی ہے رائس نے
جنگ بندی کا کوئی فارمولا یا حکمت عملی اور ٹائم ٹیبل نہیں دیا
تاہم
کونڈولیزارائس نے لبنانی صدر پر دباؤ ڈالا کہ وہ حزب اللہ کا لبنان
میں کنٹرول ختم کریں
رائس نے
لبنان میں حزب اللہ کے کردار کو ناقابل قبول قرار دیا ہے
تجزیہ
نگاروں کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں حماس اور حزب اللہ اسرائیل کا
راستہ روکنے والی مزاحمتی تنظیمیں ہیں جنہیں اسرائیل اور امریکہ ختم
کرنا چاہتے ہیں
تاہم لبنان
میں حزب اللہ کی مضبوط طاقت کا خاتمہ تجزیہ نگاروں کے مطابق ممکن
نہیں
رائس لبنان پہنچ گئیں
امریکی
وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس لبنان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ لبنانی صدر
امیل لعود سے ملاقات کرینگی دونو
رہنماؤں کی ملاقات لبنان پر اسرائیلی حملے اور جنگ بندی کے بارے
میں ہوگی
امکانی طور
پر رائس لبنانی صدر سے کہیں گی کہ وہ حزب اللہ کو اسرائیل پر حملے
بند کرنے کے علاوہ سلامتی کونسل کی اس مذکورہ شق پر عمل کرنے پر زور
دینگی جس کے تحت حزب اللہ ہتھیار نہیں رکھ سکتی
تاہم امکان
ہے کہ لبنانی صدر اس بات پر راضی نہیں ہونگے کہ حزب اللہ فوری طور پر
ہتھیار رکھ دے اور اسرائیل پر راکٹ حملے بند کردیں
کونڈولیزارائس نے لبنان پہنچنے سے
قبل کہا ہے کہ جنگ بندی فوری لیکن دیرپا ہونی چاہیئے تاہم اسرائیل اس
بات سے انکار کر رہا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل کو
امریکہ کی مکمکل حمایت حاصل ہے
اسرائیل نے نیٹو فوج کو امن فوج کے طور پر لبنان اور اسرائیلی سرحد
پر تعینات کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے
اسرائیلی شہروں پرحملے
2 ہلاک
ادھر اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مارون الراس علاقے پر قبضے کےبعد
مزید پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ
ہونے والی جھڑپوں میں مشکلات کا سامنا ہے
’اسرائیلی فوج محاصرے میں20 فوجی
ہلاک‘
تاہم اسرائیلی فوج کے سربراہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسرائیل لبنان
سرحد کے قریبی گاؤوں پر قبضہ کرکے حزب اللہ کی مزاحمتی طاقت کو آدھا
کردیا ہے
فوجیوں کی رہائی پر بات’500‘ہلاک |