Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 18 July 2006 22:33 (PST)اشاعت

جنگ بندی کا وقت نہیں آیا ، 19 اسرائیلی ہلاک

 

حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں اب تک انیس اسرائیلی ہلاک ہوچکے

یو این او کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے کہا ہے کہ جنگ بندی ابھی ممکن نہیں ہے

اقوام متحدہ کی طرف سے ایک وفد نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کی ہے

جس میں ایک جانب اقوام متحدہ نے اسرائیل کو چند تجاویزات دی ہیں جبکہ دوسری جانب اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ لبنان میں مزید امن فوج بھیجی جا سکتی ہے

تاہم ایہود المرٹ نے اقوام متحدہ کے وفد سے کہا ہے کہ ابھی جنگ بندی نہیں ہوگی

تاہم ایک اطلاع کے مطابق حکومتی وزار، کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ مذاکرات کیئے جا سکتے ہیں جس میں اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیل میں عرب قیدیوں کی رہائی پر بھی بات چیت کی جا سکتی ہے

ادھر حزب اللہ کے داغے گئے اسرائیل پر راکٹوں سے اب تک انیس اسرائیلی شہری ہلاک ہوچکے ہیں

ادھر مسلمان ممالک میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا منگل کے روز تہران اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اسرائیل کیخلاف جبکہ لبنان اور حزب اللہ کی حمایت میں مطاہرے کیئے گئے ہیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے اعتراف کیا ہے کہ یو این او کی افواج کمزور ہیں اور وہ یورپی یونین سے امن فوج بھیجنے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ مشرق وسطی میں امن قائم کیا جا سکے

جرمنی میں یہ تاثر دیا جا رہا ہےکہ جرمنی کے فوجیوں کو لبنان بھیجا جا سکتا ہے

تاہم بڑی طاقتیں جن میں یورپی ممالک اور امریکہ و جاپان موجود ہیں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اسرائیلی فوجیوں کو رہا کرے اور ہتھیار رکھے

امریکی وزیر خارجہ کوندو لیزا رائس اسی بارے میں بات چیت کےلیئے عنقریب مشرق وسطی کا امکانی دورہ کرینگی

ایک اطلاع کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ لبنان گئے ہیں جہاں وہ لبنانی حکومت کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت کریینگے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات