|
کرتی ہے جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں
مارون الراس کے علاوہ طائر کے علاقے کو چھوڑنے والے شہریوں پر بھی
اسرائیلی فضایہ حملے کر چکی ہے جس میں اب تک کم از کم ساٹھ افراد
ہلاک ہوچکے ہیں
سدون پر اسرائیلی فوج قبضہ کرنے کی کوشش میں جس کی وجہ سے
اسرائیلی نے سدون کے رہائشیوں کو سدون چھوڑنے کا حکم دیا ہے
اسرائیلی فوج کی طرف سے دیئے گئے ایسے ہی ایک حکم میں سدون چھوڑ
کر جانے والے شہریوں کے ایک قافلے کی بس پر حملہ کیا گیا جس میں
چوبیس افراد ہلاک ہوگئے
بس میں ستائیس افراد سوار تھے تاہم حملے کے بعد صرف تین افراد
زندہ بچ سکے
اسرائیلی فضایہ اس سے قبل مارون الراس، طائر اور دیگر علاقوں کے
شہری قافلوں پر حملے کر چکی ہے
بیروت اور گردونواح کے ایسے علاقے جو بمباری سے ابھی مکمل تباہ
نہیں ہوئے ہیں کے ہسپتالوں اور امدادی مقامات پر بڑی تعداد میں زخمی
موجود ہیں
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمیوں کے بارے میں نہ پوچھا جائے
کیونکہ ان کی گنتی شمار کرنا ممکن نہیں ہے
ادھر امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس سے ملاقات میں اسرائیل کے
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ جنگ بندی کا فیصلہ ہم کرینگے، آپ نہیں
اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے کہا ہے کہ لبنان کے اندر ایک
اضافی پٹی بنائی جائے جو اسرائیلیوں کو تحفظ فراہم کرے
ایہود المرٹ نے کہا ہے کہ سرحد پر کم از کم بیس ہزار غیر ملکی فوج
کو رکھا جائے
اس سے قبل اسرائیل امن فوج کے طور پر یورپی فوج کی موجودگی کو
قبول کرنے پر تیار ہوگیا ہے |