Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Thursday, 20 July 2006 15:59 (PST)اشاعت

حزب اللہ حملوں میں انتیس اسرائیلی ہلاک ہوچکے

 

شمالی لبنان میں اسرائیل فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں

اسرائیل نے لبنان پر شدید حملوں کے ساتھ ساتھ جرمنی سے مدد کی اپیل بھی ہے

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان  جیگال پالمور نے کہا ہے کہ جرمنی اس سے قبل بھی اسرائیل کی مدد کر چکا ہے اور ہم چاہتے ہیں

کہ جرمنی اسرائیل کے اغوا ہونے والے فوجیوں کو رہائی دلوانے میں مدد کرے

واضع رہے جرمنی دو سال قبل بھی حزب اللہ کی طرف سے ایسی ہی شرائط کے موقع پر اسرائیل کی مدد کرچکا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیل کو چار سو عربی قیدیوں کو رہا کرنا پرا تھا

اسرائیل نے مذکورہ عربی قیدیوں کو حزب اللہ کی طرف سے ایک اسرائیلی فوجی اور ایک شہری کے بدلے رہا کیئے تھے

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ اب یہ وہ وقت ہے جس سے اسرائیل اور جرمنی کے روز مرہ کے تعلقات دوبارہ اپنی اصل حالت پر آجائینگے

ادھر لبنان کے وزیر اعظم فواد السینیور نے عالمی برادری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری لبنانیوں کے قتل کا تماشہ دیکھ رہی ہے اور کوئی ملک اسرائیل کے حملے رکوانے میں دلچسپی نہیں رکھتا

انہوں نے عرب ممالک پر بھی شدید تنقید کی ہے

سعودی عرب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ اگر غیر ملکی مداخلت ضروری ہے تو وہ ایسی ہونی چاہیئے جس سے عرب ممالک کو نقصان سے دو چار نہ ہونا پڑے‘

غالباَ سعودی عرب  کا اشارہ اس طرف تھا کہ لبنان میں اگر غیر ملکی فوجیں آتی ہیں تو ان کو ایسے طریقہ کار کے تحت آنا چاہیئے جس سے عرب ممالک کو مسائل کا سامنا نہ ہو

ادھر اسرائیل اور حزب اللہ میں شدید جھڑپیں جاری ہیں

یہ جھڑپیں لبنان کے شمال میں جاری ہیں جس اسرائیلی پیدل فوج کو توپ خانہ اور فضائیہ کے علاوہ پہلی مرتبہ برائے راست اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حصل ہے

اسرائیلی فوج اب تک حزب اللہ کے دو کارکنوں ہلاک کرسکی ہے تاہم اسرائیلی حملوں میں اب تک ساڑھے تین سو کے قریب لبنانی شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سولہ لبنانی فوجی بھی شامل ہیں

اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت گھریلو خواتین اور بچوں کی بتائی جاتی ہے

اسرائیل نے خصوصی طور پر لبنانی شہروں میں بجلی ، پانی ، سیورج ، سڑکوں ، پلوں کو نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو روز مرہ کی زندگی کےلیئے انتہائی دشواری پیش آرہی ہے

حزب اللہ کے مطابق انہوں نے اسرائیل کے متعدد ٹینک تباہ کر دیئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے ایک ٹینک اور چار فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے

حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں اب تک انتیس اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں کم از کم گیارہ اسرائیلی فوجی شامل ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات