Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 23 July 2006 16:35 (PST)اشاعت

سینکڑوں لاشیں بڑی عمارتوں کے نیچے دبی ہوئی ہیں

 

سینکڑوں لاشیں بڑی بڑی عمارتوں کے نیچے دبی ہوئی ہیں ، امدادی اہلکار

لبنانی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کے بدلے قیدیوں کی رہائی پر بات کر سکتی ہے

لبنانی پارلیمنٹ کے صدر’ نبیح بیری‘ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کے بدلے قیدیوں کے

تبادلے پر حزب اللہ بھی راضی ہے

بیری کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے بدلے قیدیوں کی رہائی کی بات چیت تیسرے فریق کے ذریعے ہو سکتی ہے

بیری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید لبنانیوں کو بھی رہا کیا جانا چاہیئے اور اس پر تیسرے فریق کے واسطے سے بات چیت ہوسکتی ہے

واضع رہے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے الجزیرہ چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت اسرائیلی فوجیوں کو اس وقت تک رہا نہیں کروا سکتی جب تک اسرائیلی جیلوں سے عرب قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا

اسرائیلی حملوں میں شدت، کم وبیش پانچ سو افراد ہلاک ہوچکے

جوں جوں کونڈو لیزارائس کے مشرق وسطی کے دورے کا وقت قریب آرہا ہے اور جنگ بندی کےلیئے عالمی ’ کوششوں‘ میں تیزی آرہی ہے توں توں اسرائیلی حملوں میں شدت کی لہر پیدا پو رہی ہے

اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے لبنان کے مخلتف علاقوں پر کم وبیش دو سو حملے کیئے ہیں جن میں سولہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں

اسرائیلی فوج کی طرف سے جنوبی اور شمالی لبنان کے شہریوں کو واررنگ دی گئی تھی کہ وہ فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں تاہم شہری مذکورہ علاقوں سے نکلنا چاہتے ہیں لیکن اسرائیلی بمبای سے تباہ شدہ راستے ان کی نقل مکانی میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں

ادھر اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے کے سربراہ نے لبنان کا دورہ کرنے کے بعد اسرائیلی حملوں کی شددی مذمت کی ہے

ژاں ایگلینڈ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لبنان میں جو انسانی تباہی کے مناظر دیکھے ہیں وہ ان کی شدید مذمت کرتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانی حقوق اور جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے

ادھر اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ سو کے قریب لبنانی شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکچریت بچوں کی ہے

بچوں کی ہلاکتوں کے تناسب کے بعد ہلاک ہونے والوں کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہے

اسرائیلی حملوں سے اب تک پانچ ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں

لبنانی شہریوں نے اسرائیلی حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے شروع کیئے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ  میڈیا ایمانداری سے کام نہیں لے رہا

شہریوں کا کہنا ہے کہ میڈیا ہلاکتوں کے تناسب کو چھپا رہا ہے جبکہ وہ ہلاک ہونے والوں کی ان تصاویر کو بھی شائع نہیں کر رہا جن میں اکثریت بچوں کی ہے

کونڈو لیزارائس ممکنہ طور پر اتوار کو کسی وقت مشرق وسطی پہنچ رہی ہیں

تاہم ان کے دورے کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ دورہ لبنان، شام اور سعودی عرب پر دباؤ ڈالنے کےلیئے ہوگا تاکہ وہ حزب اللہ سے دو اسرائیلی فوجیوں کی رہائی اور حزب اللہ سے ہتھیار رکھوا سکیں

اسرائیلی حملوں میں بیروت کا شہری آبادی والے علاقے کا بیشتر حصہ جبکہ جنوبی اور شمالی علاقہ تباہ ہو چکا ہے

اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں گرمی کی وجہ سے تعفن پیدا کر رہی ہیں

اقوام متحدہ  اور لبنان کے امدادی اداروں کے اہلکاروں کو اسرائیلی حملے میں درجنوں ایسی لاشیں بھی ملی ہیں جن کے سر جسم سے علیحدہ ہوگئے ہیں یا جن کے جسموں کو بمباری سے آگ لگ گئی تھی

اسرائیلی فضائیہ اس وقت بیروت کے علاقے ’ سیدون ‘ پر شدید بمباری کر رہی ہے

امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں لاشیں ابھی بڑی بڑی عمارتوں کے نیچے دبی ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں رہی

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات