Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 
 

اسرائیلی حملوں پر دنیا میں شدید ردعمل

 

اسرائیل کیخلاف دنیا بھر میں شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے

امریکی صدر بش جہاں ایک جانب اسرائیلی حملوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں اور ان حملوں کو اسرائیل کا دفاع قرار دے رہے ہیں وہین انہوں نے اتوار کے روز قانآ شہر پر ہونے والے اسرائیلی اور اس میں پچاس سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا غصے کا اظہار کیا ہے

ادھر اسرائیل کے ہاتھوں شہریوں کی مسلسل ہلاکتوں پر شدید ردعمل ظاہر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پہلی مرتبہ اردن کے شاہ عبداللہ نے بھی اتوار کو کیئے جانے والے حملے کی مذمت کی ہے

بیس دنوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ اردن نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے

برطانیہ  نے بھی اسرائیل کیخلاف بڑھتے ہوئے غصے اور مذمتی بیانات اور شہریوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کے حملوں پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے

ادھر فرانس کے صدر نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ فوری طور حملے بند کرے

شیراک کا ردعمل امریکہ ، برطانیہ اور اردن کے شاہ عبداللہ سے زیادہ سخت تھا

یاک شیراک کا کہنا تھا کہ فوری طور پر حملے بند کرکے اسرائیل مذاکرات کرے

ادھر امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کا دورہ اسرائیل ناکام ہو گیا ہے کیونکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے واضع طور پر رائس سے کہا ہے کہ اسرائیلی اپنے مطلوبہ نتائج برآمد ہونے تک جنگ بندی نہیں کریگا

لبنان کے وزیر اعظم السنیورا نے کونڈو لیزا رائس کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے

کونڈو لیزا رائس کا کہنا ہے کہ اب وہ لبنان نہیں جا رہی ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات