|
حملے کیئے ہیں جن میں کم از کم دو لبنانی شہری
ہلاک ہوگئے
اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی
علاقے میں متعدد راکٹ داغے ہیں جس کے بعد لبنان پر حملے کیئے گئے
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے دو
فوجیوں کو اغوا کرلیا ہے
اسرائیل نے اسرائیلی فوجیوں کے اغوا کا ذمہ
دار لبنانی حکومت کو ٹھہرایا ہے جبکہ فلسطین میں اغوا ہونے والے ایک
اسرائیلی فوجی کا ذمہ دار امریکہ نے شام کو ٹھہرایا تھا
حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کی آبادی والے حصے
میں راکٹوں سے سے حملے میں سات افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے
اسرائیلی وزیر اعظم اہیود المرٹ نے دھمکی دی
ہے کہ جو بھی اسرائیل پر حملوں کا ذمہ دار ہوگا اسرائیل اس کو ٹارگٹ
بنائے گا
اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کی متعدد تنصیبات کو
نشانہ بنایا ہے جبکہ اس سے قبل اسرائیل نے فلسطین کے پل اور بجلی
گھروں کو نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے چھ لاکھ فلسطینی بجلی اور
پانی کے نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں |