Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 16 July 2006 08:49 (PST)اشاعت

اسرائیل کے تازہ حملے، دو مقامات پر سولہ افراد ہلاک

 

صدر بش اسرائیلی حملے رکوانے میں دلچسپی نہیں رکھتے

اسرائیل کےبیروت کے علاقے میں کیئے جانے والے تازہ حملوں میں دو مختلف مقامات پر سولہ شہری ہلاک ہوگئے ہیں

اسرائیل بیروت کے آبادی والے متعدد علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس میں درجنوں بچے اور

عورتیں بھی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں

ادھر بیروت اور گردو نواح کے علاقوں سے شہری نقل مکانی کرکے دوردراز کے علاقوں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ اسرائیل نے بھی لبنانی شہریوں کو بیروت اور قریب کے علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے

اب تک دسیوں ہزار افراد بیروت اور قرب و جوار سے نقل مکانی کر چکے ہیں

ااسرائیل نے بیروت پر چھٹے دن بھی اپنے فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بیروت شہر کے ہزاروں شہری نقل مکانی کر گئے ہیں جبکہ لوگ شہر سے ہر حال میں نکلنا چاہتے ہیں ، ادھر لبنان کے وزیر اعظم نے جنگ بندی کی اپیل کی ہے

بیروت کے اندرونی حصے میں بمباری شروع

اسرائیل کی طرف سے چار دنوں میں پہلی مرتبہ بیروت کے آبادی والے درمیانی حصے میں بمباری شروع کی گئی ہے جس سے بیروت شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اسرائیلی فوجوں کی  بیروت پر شدید بمباری کی وجہ  سے ہزاروں افراد شہر چھوڑ کر جارہے ہیں

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹوں سے حملے کیئے تاہم اسرائیلی حکام نے تاحال حزب اللہ کے حملوں کی تصدیق نہیں کی

بیروت کے شہریوں کی ایک ہی خواہش ہے کہ کسی طرح وہ جان بچا کر شہر چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر پہنچ جائیں

سلامتی کونسل ، یورپی یونین یا امریکہ اور عرب ممالک کی طرف سے جنگ بندی کےلیئے اسرائیل پر ایسا کوئی سخت دباؤ سامنے نہیں جس کی بنا، پر اسرائیل اپنے حملوں میں کمی یا ان کا خاتمہ کرے

اسرائیلی حملے میں مسافر بس تباہ  ، بیس افراد ہلاک

لبنان پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں کم از کم تیئیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں بیس افراد ایک بس حملے میں ہلاک ہوئے بیروت کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس سے کم ازکم بیس افراد ہلاک ہوئے

اسرائیل کی طرف سے بیروت اور گردونواح کے علاقے پر مسلسل بمباری جاری ہے تاہم اب عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک بے مقصد جنگ زیادہ طویل عرصے تک نہیں لڑ سکے گا اور اسے بلاآخر مذاکرات کی طرف آنا ہوگا

لبنان کی صدر بش سے اسرائیلی حملے رکوانے کی اپیل

لبنان کی حکومت نے کہا ہے کہ امریکی صدر بش اسرائیلی حملے روکنے کےلیئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں ادھر مسلمانوں کی تنظیم ’اوآئی سی ‘ سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ اسرائیلی حملوں پر فوری اجلاس طلب کرے

تاہم اوآئی سی کے بارے میں مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اوآئی سی تنظیم کسی معاملے میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل نہیں ہے

سلامتی کونسل میں اسرائیلی حملے روکنے کےلیئے جو قرارداد پیش کی گئی تھی امریکہ نے حسب سابق اسے ویٹو کردیا ہے

امریکہ اسرائیل کیخلاف سلامتی کونسل کی کم ازکم پچیس قراردادیں ویٹو کرچکا ہے

اسرائیل کی جانب سے کیئے جانے والے حملوں میں بیروت کا ائرپورٹ ، پل ، اہم تنصیبات کے علاوہ شہر کے مختلف حصوں کو شدید نقصان پہنچا حملوں  مزید تین افراد ہلاک ہوگئے ادھر اسرائیل نے اپنے حملوں میں شدت لاتے ہوئے بیروت کے قریبی پندرہ گاؤوں پر بھی شدید حملے کیئے ہیں

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ شام پر بھی حملہ کر سکتا ہے

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ شام اسرائیلی فوجوں کی زد میں کسی بھی وقت آ سکتا ہے

اطلاعات کے مطابق غزہ اور بیروت پر اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی ہے

 بیروت میں حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا گیا لبنان کے شہری علاقوں پر اسرائیل کے حملے تیسرے روز بھی جاری ہیں

اسرائیلی فضائیہ کے حملوں سے نہ صرف ایئرپورٹ بلکہ شہر کے شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہورہے ہیں

 بیروت کے اس ایئرپورٹ پر 1968ءمیں اسرائیل نے حملہ کرکے تیرہ طیارے تباہ کردیئے تھے اب پھر راکٹ اور بم برسائے گئے ہیں اب تک درجنوں لبنانی شہری حملوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں

اسرائیل نے لبنان کی فضائیہ کو بھی نشانہ بنایا اور مین ہائی وے بھی تباہ کردی دس سال میں اسرائیل اور حزب اللہ میں بدترین جھڑپیں ہیں

ادھر عالمی دنیا نے اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی ہے اور لبنان کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات