Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Monday, 17 July 2006 18:15 (PST)اشاعت

’اسرائیل کی طرف سےمبنیہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال‘

 

اسرائیل کے سول علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں

اسرائيل نے لبناني عوام كے خلاف ايسے كيمياوي ہتھياروں كا استعمال كيا ہے جو جنگ کے دوران ممنوع قرار دیئے جاتے ہیں

مذکورہ ہتھیاروں كا بين الاقوامي سطح پر جنگ ميں استعمال ممنوع ہے اسرائيل نےصور ،

صيدا او ر بعلبك ميں عوام كو گھروں سے باہر نكلنے پر مجبور كرنے كے لئے شديد بمباري كي ہے اور اس بمباري ميں اسرائيلي جہازوں نے كيمياوي بموں كا استعمال بھي كيا ہے

 اسرائيل كے وزير دفاع عمير پرٹزنے ايك پريس كانفرنس ميں اعلان كيا ہے كہ ہم حزب اللہ كے ميزائل ٹھكانوں پر حملہ كرنےميں دير نہيں كريں گے

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  وزير دفاع نے كہا كہ حزب اللہ خيال كرتا ہے كہ اگر وہ شہري آبادي سے ميزائل حملہ كريں گے تو ہم اس شہري آبادي كو نشانہ نہيں بنائيں گے

انہوں  نے كہا کہ ہم اس شہري آبادي پر حملہ كريں گے جہاں سے ہم پر حملہ ہوگا

 اسرائيلي وزير دفاع نے كہا كہ حزب اللہ كے بارے ميں كوئي پيشنگوئي نہيں كي جاسكتي ہم نے حزب اللہ كے دفتر كو بے نظير طور پر تباہ كيا

 اسرائيلي وزير دفاع نے كہا كہ اسرائيلي فوجي لبنان پر قبضہ كرنے كا ارادہ نہيں ركھتے ہيں 

انہوں نے کہا کہ ہم  اپنے فضائي حملوں كے ذريعہ جنوب لبنان كے باشندوں كو شمال كي طرف مہاجرت كرنے پر مجبور كريں گے

جبکہ اسرائيل كے جہازوں نے جنوب لبنان كے علاقوں ميں كيمياوي ہتھياروں كا استعمال كيا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات