Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 18 July 2006 23:15 (PST)اشاعت

اسرائیل کے ساتھ جنگ اب چھڑی ہے ، حداد

 

حداد عادل کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کا اب آغاز ہوا ہے

لبنان پر اسرائیلی حملوں کیخلاف مختلف ممالک میں اسرائیل کیخلاف مطاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر حداد عادل نے اسرائیل کیخلاف مظاہرے کی قیادت

کی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر حداد عادل نے کہا کہ آج کا دن اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آغاز کا دن ہے

انہوں نے کہا کہ اسرائیل لبنانی شہریوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے

حداد عادل کا کہنا تھا کہ آج کا دن فلسطینیوں کی آّزادی کا دن ہے اور آج کا دن اسرائیل کیخلاف جنگ کے آغاز کا دن بھی

انہوں نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل ثابت قدمی سے اپنے حملے جاری کیئے ہوئے ہے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر حداد عادل نے فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں موجود لوگوں نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف زبردست نعرے بازی کی

ادھر لبنان پر اسرائیل کے حملوں کے جاری ہوتے ہی انڈونیشیا میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین اور لبنان پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کیخلاف احتجاج کیا تھا

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفرآباد میں بھی شیعہ آرگنائزیشن کی طرف سے منعقدہ احتجاجی مطاہرہ کیا گیا

مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرے بازی اور لبنان پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی

واضع رہے کراچی میں شیعہ عالم اور متحدہ مجلس عمل کے رہنما علامہ حسن ترابی کی خود کش حملے میں ہلاکت کے بعد مشتعل مطاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف سخت نعرے بازی کی تھی

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات