Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Sunday, 23 July 2006 10:23 (PST)اشاعت

امریکہ بموں کی کھیپ جلد اسرائیل بھیجے، اسرائیل

 

صدر بش اسرائیلی حملے کی کھلی حمایت کررہے ہیں

اسرائیل نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بموں اور اسلحہ کی کھیپ جلد از جلد اسرائیل روانہ کرے

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ اور اپنے مفاد کی جنگ لڑ رہا ہے اور اب اسے اسلحہ کی سخت

ضرورت ہے جو امریکہ کو جلد ازجلد بھیجنا چاہیئے

اسرائیل نے امریکہ سے پانچ ٹن لیزر گائیڈڈ میزائلوں کا مطالبہ کیا ہے

ادھر امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزارائس آج اتوار کو مشرق وسطی کا دورہ کر رہی ہیں

رائس اپنے دورہ مشرق وسطی کے دوران عرب سربراہوں سے کہیں گی وہ حزب اللہ کو ہتھیات پھینکنے اور اسرائیل کے دو مغوی فوجیوں کو رہا کرے

کونڈو لیزارائس اس سلسلے میں سعودی عرب ، مصر اور اسرائیل کے حکام سے بات چیت کرینگی

تاہم رائس کے سابقہ بیانات کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ وہ امن منصوبہ یا جنگ بندی کروانے نہیں آ رہی ہیں

رائس اس سے قبل متعدد مرتبہ یہ بیان دے چکی ہیں کہ جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں اور ابھی جنگ بنگی کا وقت نہیں آیا ہے

ادھر اسرائیل نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں متعدد اہم عمارتوں کے علاوہ عام شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات