|
شام کی
سرحد کے علاقے میں اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملوں میں کم ازکم نو
افراد ہلاک ہوگئے ہیں
ہلاک ہونے
والوں میں دو خواتین ، ایک پولیس اہلکار اور حزب اللہ کے دو جنگجو
شامل ہیں
ادھر ریڈ
کراس کا کہنا ہے کہ جن گاؤوں پر اسرائیلی فضائیہ اور ٹینکوں نے حملے
کیئے ہیں ان مقامات پر ہلاک ہونے والے شہریوں کی لاشیں سڑکوں پر پڑی
ہیں
تین دن قبل
ملنے والی ایک اطلاع میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ کے حملوں
میں تباہ ہونے والی بڑی عمارتوں کے ملبوں میں بھی متعدد لاشیں دیکھی
گئی ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا
تاہم آج
ریڈ کراس نے ان اطلاعات کی تصدیق کردی ہے کہ ہلاک ہونے والے شہریوں
کی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں
ادھر نقل
مکانی کرنے والوں ، زخمیوں اور بے گھر شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا،
کی کمی کے علاوہ دوائیوں کی شدید کمی کا بھی سامنا ہے
|