|
جمعرات کے
روز حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی شہروں پر داغے گئے راکٹوں میں ایک
کیمیائی فیکٹری نشانہ بن گئی ہے
اسرائیل کے
جنوبی شہر ’ قرجات ‘ پر داغے گئے حزب اللہ کے راکٹوں نے ایک کیمیائی
فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے تاہم فوری طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے
کی اطلاع نہیں ہے
اسرائیلی
فوج اور حکام نے ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی اور نقصان کی تفصیل
جاری نہیں کیں
ذرائع
ابلاغ کے مطابق قرجات کی کیمیائی فیکٹری پر راکٹ حملوں کے بعد دھوئیں
کے بادل چھا گئے تاہم حملے کے وقت فیکٹری میں کسی شخص کی موجودگی کے
بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا گیا
اسرائیلی
حکام نے ابھی تک یہ بھی نہیں بتایا کہ کیمیائی فیکٹری پر راکٹ حملوں
کے بعد زہریلی گیس یا مواد عوام کےلیئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے یا
نہیں
راکٹ حملوں
میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے
ادھر
اسرائیلی فضائیہ کی تازہ کارروائی میں کم از کم چار لبنانی شہری ہلاک
اور دس زخمی ہوگئے ہیں
اسرائیلی
فضائیہ نے جمعرات کو جنوبی لبنان کے علاقوں پر بمباری کی ہے جس
میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ طائر کے علاقے پر کی
گئی بمباری میں کم از کم دس افراد زخمی ہوئے
ادھرلبنان
کے سرکاری ریڈیو اسٹیشن اور ایک فوجی بیرک پر حملہ کیا گیا جس سے ریڈیو
اسٹیشن تباہ ہوگیا جبکہ لبنانی فوج کا ایک ریڈار سسٹم بھی حملے میں
تباہ ہوا ہے
اسرائیلی
فوج کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریڈار سسٹم کو حزب اللہ استعمال کر رہی تھی
اسرائیل کے
وزیر قانون نے روم میں ہونے والی لبنان کانفرنس کی ناکامی پر کہا ہے
کہ کانفرنس کی ناکامی کا مطلب یہ ہے کہ ہم حزب اللہ پر حملے جاری رکھ
سکتے ہیں |