Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 25 July 2006 07:27 (PST)اشاعت

ہر روز ہزاروں افراد حزب اللہ سے رابطہ کر رہے ہیں

 

رائس کی سیز فائر والی پیشکش حزب اللہ نے مسترد کردی

اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں شدت کے ساتھ ساتھ ہزاروں لبنانی شہری حزب اللہ کی مزاحمتی تنظیم میں شمولیت کےلیئے حزب اللہ کے دفاتر میں جا رہے ہیں

ان افراد میں سینکڑوں افراد وہ ہیں جن کے

اہل خانہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک یا علاقہ بدر کر دیئے گئے ہیں

کم از کم ایک ہزار افراد حزب اللہ تنظیم میں شامل ہونے کےلیئے ہر روز حزب اللہ سے رابطہ کر رہے

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے لبنانی شہریوں کو حزب اللہ میں شمولیت پر مجبور کردیا ہے

حزب اللہ کی قیادت کا کہنا ہے اسرائیل اور امریکہ کے ان مقاصد کو موت واقع ہوگئی ہے جن میں ان کا خیال تھا کہ بیروت اور دیگر علاقوں کی تباہی سے لبنانی شہری حزب اللہ کے مخالف ہو جائینگے

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ سینکڑوں افراد اپنے اہل خانہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے بعد ہم سے رابطہ کر رہے ہیں اور یہ افراد اسرائیل کے ساتھ لڑنا چاہتے ہیں

یورپی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں کا ہر روز حزب اللہ سے رابطہ اور تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کا رجحان خطرناک ہے

ادھر حزب اللہ نے امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزارائس کی طرف سے جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے

ادھر دنیا بھر میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کیخلاف شدید احتجاج جاری ہے

گذشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیل کے پانچ ٹینک اور زخمی فوجیوں کو لے کر جانے والے ایک اہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے اعلان کیا تھا جس میں بیس اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات