Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Friday, 21 July 2006 14:27 (PST)اشاعت

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں مدد کریں، فواد سنیور

 

اسرائیل نے کوفی عنان کی جنگ بندی کی اپیل دوسری بار مسترد کردی

حزب اللہ اسرائیلی حملوں سے قبل عرب ممالک کی ہیرو تنظیم تھی تاہم لبنان پر اسرائیلی حملوں اور یورپ و امریکہ کی حزب اللہ پر سخت تنقید کے بعد عرب ممالک کے حمکرانوں نے حزب اللہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے

لبنان کے وزیر اعظم فواد سنیور جو حزب اللہ کو لبنانی زندگی کا ایک لازمی حصہ سمجھتے تھے کا کہنا ہے کہ عالمی برادری حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں ان کی مدد کرے

ادھر سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نے بھی حزب اللہ کو اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم یاتن یاہو نے کہا ہے کہ ’ یہ پہلا موقع ہے عرب ممالک خود حزب اللہ کو اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار سمجھتے ہیں‘

یاتن یاہوکا کہنا تھا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے حزب اللہ کی وجہ سے ہوئے ہیں اور یہی بات عرب بھی کہتے ہیں ’ اور یہ پہلی بار ایسا ہوا کہ عرب ممالک نے حزب اللہ کو قصور وار ٹھہرایا اور یہ معمولی بات نہیں ‘

ادھر اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود المرٹ نے لبنانیوں کو بیرون ممالک سے آنے والی امداد حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے

جبکہ بیرون ممالک سے لبنانیوں کےلیئے امداد بھیجنے والے ممالک کو لبنانیوں کےلیئے امداد لبنان میں بھیجنے کی اجازت دی ہے

ایہود المرٹ نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کوفی  عنان کی جنگ بندی کی اپیل ایک بار پھر مسترد کردی ہے

ادھر حزب اللہ جس کے اب تک چودہ کارکن اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو اسی صورت میں رہائی مل سکتی ہے اگر اسرائیل عرب قیدیوں کو اپنی جیلوں سے رہا کرے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات