|
نے تباہ
کردیا تھا تاہم حزب اللہ کے ٹی وی چینل نے اپنی نشریات کا دوبارہ
آغاز کردیا ہے
حزب اللہ کے حملے ۔ بہاریہ
میں ہلاک و زخمی
حزب اللہ
نے منگل کے روز بھی اسرائیل کے کئی شہروں پر راکٹ داغے ہیں جس میں
ایک پندرہ سالہ لڑکی ہلاک جبکہ پچیس کے اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے
تاہم
متضعاد اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ بنت جبیل میں ہونے والی
شدید لڑائی میں
اسرائیل کے دس فوجی ہلاک ہوئے ہیں ، تاہم اسرائیلی فوج نے دس فوجیوں
کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی
حزب اللہ
نے منگل کے روز اسرائیل کے صنعتی شہر حیفہ کے علاوہ کئی دیگر علاقوں
کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے
اسرائیل کے
شہر ’ نہاریہ ‘ پر کیئے گئے حزب اللہ راکٹ حملوں میں ایک پندرہ سالہ
اسرائیلی لڑکی کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ پچیس کے قریب اسرائیلی شہری
زخمی ہوئے ہیں
حزب اللہ
کی طرف سے داغے گئے راکٹوں نے اسرائیلی شہر ’ نہاریہ ‘ کے بجلی کے
سسٹم کو بھی تباہ کردیا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی جل گئیں
بنت جبیل پر اسرائیلی قبضہ
نہیں ہوا ، حزب اللہ
بنت جبیل
کے علاقے پر اسرائیلی پیشقدمی کے بعد حزب اللہ اور اسرائیلی فوجوں
میں لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے اسرائیل
فوج کا کہنا ہے کہ بنت جبیل کا علاقہ ان کےلیئے انتہائی اہمیت کا
حامل ہے اور بنت جبیل پر قبضے کے بعد حزب اللہ کی آدھی طاقت کو ختم
کیا جا سکتا ہے
تاہم حزب
اللہ کے مزاحمتکاروں کی طرف سے سخت مدافعت اور اسرائیلی فوج پر
گوریلا حملوں میں اسرائیل کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑرہا
ہے جبکہ دوسری اسرائیلی فوجیوں کی پیشقدمی میں رک گئی ہے
جبکہ
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس وہ بنت جبیل میں داخل ہو چکے ہیں
ادھر ایک
اطلاع کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے پانچ ٹینک
تباہ کر دیئے ہیں جبکہ اسرائیل کے زخمی فوجیوں کو
لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی تباہی میں کم از کم پندرہ اسرائیلی فوجی
ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اسرائیل نے دو فوجی اور دو پائلٹوں کی ہلاکت
کا اعتراف کیا ہے
حزب اللہ
کے ساتھ جھڑپوں میں اسرائیل کے اب تک کم از کم چار ہیلی کاپٹر تباہ
اور تین پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں
اسرائیلی فوج کے جانی و مالی
نقصان میں شدید اضافہ
لبنان پر
اسرائیلی حملے میں جہاں پانچ سو کے قریب لبنانی شہری ہلاک ہوئے ہیں
وہیں اسرائیل کے جانی ومالی نقصانات بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں مارون
الراس پر اسرائیلی فوج کے قبضہ اور سدون پر اسرائیلی حملے کے بعد
اسرائیل فوج’ بنت جبیل‘ کا علاقہ حزب اللہ سے لینے کی کوشش کررہی ہے
جس میں اسرائیل کا شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے
اسرائیلی فوج بنت جبیل پر قبضہ
کےلیئے حزب اللہ کے مزاحمت کاروں کی طرف سے دفاعی حکمت عملی اور
جوابی حملوں سے مشکلات کا شکار ہوگئی ہے
اسرائیلی کا مارون الراس پر قبضہ ، اسرائیلی شہروں پرحملے 2 ہلاک
اسرائیل اور حزب اللہ میں ہونے والی
جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے دو مزاحمت کاروں کو گرفتار
کرلیا ہے جبکہ اسرائیل کے دو فوجی ان جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ہیں
ادھر اسرائیل کا ایک فوجی ہیلی
کاپٹر بھی تباہ ہوگیا جس میں کم از کم دو فوجی ہلاک ہوگئے
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے زخمی
اسرائیلی فوجیوں کو لیجانے والے اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا
ہے جس میں سوار تمام زخمی ہلاک ہوگئے ہیں
تاہم اسرائیل نے ہیلی کاپٹر کے تباہ
ہونے کا اعتراف کیا ہے
ادھر حزب اللہ کے تازہ ترین راکٹ
حملوں میں ذرائع ابلاغ کے مطابق کم از کم تین اسرائیلی شہری ہلاک اور
درجنوں زخمی ہوگئے ہیں
اسرائیل نے پیر کے روز بھی لبنان کے
متعدد شہری علاقوں اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں ذرائع ابلاغ نے
پچاس سے زائد لبنانی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے
ایک طلاع کے مطابق طائر سے نقل
مکانی کرنے والے ایک شہریوں کے ایک قافلے پر ہونے والی اسرائیلی حملے
میں درجنوں شہری ہلاک ہوگئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے
لبنان اور اسرائیل کے دورے پر آئی
ہوئی امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزارائس کے دورے کے بارے میں کہا جا
رہا ہے کہ وہ لبنان اور لبنان کے ذریعے شام پر دباؤ ڈالنے کےلیئے ہے
تاکہ حزب اللہ کے اسرائیل کیخلاف حملوں کو رکوایا جائے
تاہم عسکری ماہرین اور تجزیہ نگاروں
کا کہنا ہے کہ رائس کا دورہ اسرائیل اور لبنان کا جنگ بندی سے کوئی
تعلق نہیں ہے |