Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 22 July 2006 17:03 (PST)اشاعت

سعودیہ ، اردن اور مصر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں

 

لبنان پر اسرائیلی حملوں کیخلاف مسلمان ممالک میں مظاہرے

حزب اللہ كے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے قطر كے" الجزيرہ ٹي وي " كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے لبنان پر اسرائيل كے حملوں كے خلاف بعض عربي ممالك كے موقف اور سكوت پر سخت تنقيد كي ہے اور وضاحت كي ہے كہ اسرائيل نے عربي اور بين الاقوامي

حمايت كے سائے ميں لبنان پر جنگ مسلط كي ہے 

’مہر کی رہورٹ کے مطابق ‘ ا نھوں نے كہا كہ اسرائيل كے دو فوجيوں كو اسي صورت ميں آزاد كيا جائے گا جب غير مستقيم مذاكرات كے ذريعہ اسرائيل كي جيلوں سے لبناني قيديوں كو آزاد كيا جائے گا

 الجزيرہ كے نامہ نگار نے كہا ہے كہ حزب اللہ كے سربراہ سے ايسي جگہ انٹرويوليا گيا ہے جس كو وہ نہيں جانتے ہيں

الجزيرہ كے نامہ نگار كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے سيد حسن نصراللہ نے كہا كہ اسرائيل كا يہ دعوي بے بنياد ہے جس ميں اس نے كہا ہے كہ حزب اللہ كے ايك ہيڈ كوارٹر كو تباہ كرديا ہے جس ميں حزب اللہ كے كئي اركان ہلاك ہوگئے ہيں

نامہ نگار كے مطابق حزب اللہ كے سربراہ بالكل مطمئن لگ رہے ہيں اور ايسا معلوم ہوتا ہے كہ جيسے وہ جنگ كي حالت ميں نہيں ہيں

حزب اللہ كے سربراہ نے اس گفتگو ميں اسرائيل كے ان دعوؤں كو مسترد كرديا جن ميں كہا گيا تھا كہ حزب اللہ كي 50 فيصد طاقت كو تبا ہ كرديا گيا ہے سيد حسن نصراللہ نے كہا كہ اسرائيل نے فضائي حملوں ميں عام شہريوں اور بچوں كو نشانہ بنايا ہے اور حزب اللہ كي طاقت اپني جگہ پر موجود ہے اور موجود رہے گي

انھوں نے كہا كہ ہم نے اسرائيل كے زميني حملوں كو ناكام بناديا ہےاور اسرائيلي فوجوں كو اپني طاقت كے معمولي جلوے دكھا ديئے ہيں اگر اسرائيل نے اپنے وحشيانہ فضائي حملوں كو بند نہ كيا تو اسرائيل كو ايسا درس دينگے جس كووہ كبھي نہيں بھولے گا

  حزب اللہ كے سربراہ نے سكيورٹي كونسل كي قراردادوں كي طرف اشارہ كيا اور كہا كہ اسرائيل نے كب سكيورٹي كونسل كي قراردادوں پر عمل كيا ہے اور بعض قراردادوں كو تو امريكہ نے راستے ميں ہي ويٹو كرديا

انھوں نے كہا كہ عالمي ادارے ہمارے ساتھ كب رہے ہيں جو اب ہمارا ساتھ ديں گے انھوں نے مصر ، اردن اور سعودي عرب كے موقف پر تنقيد كي اور كہا كہ ان ممالك نے فلسطين كي مظلوم عوام كے لئے كيا كيا ہے مصر اور اردن كے اسرائيل كے ساتھ گہرے روابط ہيں سعودي عرب بھي انكے ساتھ ساتھ ہے

انھوں نے عالم اسلام كے لئے ماضي ميں كيا ہے جو اب كريں گے حزب اللہ كے سربراہ نے عرب حكام سے كہا كہ اگرآپ ہمارے ساتھ نہيں ہيں تو كم سے كم اسرائيل كي حمايت بھي نہ كريں

سيد حسن نصراللہ نے كہا كہ فلسطين كي تحريك آزادي كو نابود كرنے كے لئے لبنان پر جنگ تھونپي گئي ہے

انھوں نے كہا كہ اسرائيل كے دو اسير فوجيوں كو اسي صورت ميں آزاد كيا جائے گا جب لبنان كے قيديوں كو اسرائيل آزاد كرے گا انھوں نے كہا كہ اسرائيليوں كا خون ہمارے خون سے زيادہ سرخ نہيں ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات