|
حملے کا سامنا ہوگا
ایران کا کہنا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملے کی صورت میں اسرائیل کو نا
ختم ہونے والے حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا
اسرائیل گذشتہ چار دنوں سے شام پر حملے کرنے کا بیان دے رہا ہے جس پر
ایران نے اسرائیل کو جوابی حملے کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے
واضع رہے صدر احمدی نژاد کی حکومت کے ابتدائی دنوں میں شام اور ایران
کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے
حزب اللہ کے راکٹ حملے ، حفیہ میں آٹھ اسرائیلی ہلاک بیس زخمی اسرائیل کی جانب سے لبنان پر
پانچویں روز بھی شدید حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم لبنان کی
مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے تازہ ترین حملوں میں کم از کم آٹھ
اسرائیلی شہری ہلاک ہونے کی اطلاع ہے حزب اللہ نے اپنے تازہ ترین حملے
اسرائیلی شہر حیفہ پر کیئے ہیں
حزب اللہ کے رہنما حسن نصر نے ایک
چینل پر کہا تھا کہ اسرائیل جنگ چاہتا تھا تو اب جنگ کرینگے اور
اسرائیل کے اندر تک ہوگی
ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین کریں
ہم حیفہ تک جائینگے اور حیفہ سے بھی آگے اور آگے
ادھر سلامتی کونسل میں اسرائیل کے
لبنان پر حملے رکوانے کےلیئے کوئی اہم فیصلہ نہیں ہو سکا ہے
مسلم ممالک کا کہنا ہے کہ امریکہ
اور سلامتی کونسل لبنان اور فلسطین پر اسرائیلی حملے رکوانے میں
دلسچپی نہیں رکھتے
ادھر اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں
ایک مرتبہ حملوں میں شدت پیدا کی ہے اور اتوار کے روز اسرائیلی
فضائیہ نے غزہ پر حملے کیئے ہیں
اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو ایران کی
جانب سے راکٹ فراہم کیئے گئے ہیں
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران نے حزب اللہ کو دور مار
راکٹ فراہم کیئے ہیں جبکہ لبنان میں ایران کے درجنوں فوجی بھی موجود
ہیں اسرائیل کا دعوی ہے کہ ان کے پاس
ایسے ثبوت ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ ایران حزب اللہ کی مدد کر رہا
ہے واضع رہے چار دن قبل اسرائیل کے
دو فوجیوں کو حزب اللہ نے اغوا کرلیا تھا اور ایک بارودی سرنگ کے
دھماکے میں چا اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ
تین دن قبل حزب اللہ نے اسرائیل کے ایک جنگی بیڑے کو راکٹ سے تباہ
کردیا تھا جس میں چار اسرائیل فوجی لا پتہ ہوگے تھے جن میں سے ایک کی
لاش مل چکی ہے |