|
فوجی ہلاک کرنے کا
دعوی کیا تھا
تاہم بعد میں
اسرائیلی حکام نے مذکورہ دونوں فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا
اسرائیلی فوج اس
وقت خیام کے علاقے میں حزب اللہ کے ساتھ برسرپیکار ہے اور شہر کی
جانب پیشقدمی کی کوشش کر رہی ہے
حزب اللہ کا کہنا
ہے کہ اس نے الطیبہ میں آٹھ فوجیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی
کردیا ہے
اسرائیلی حکام اور
میڈیا ابھی تک اسرائیلی شہریوں اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کے بارے
میں مفصل تفصیل جاری کرنے سے گریز کرتا آیا ہے
ادھر اتوار کو بھی
حزب اللہ نے اسرائیلی علاقوں میں کم از کم ایک سو ساٹھ راکٹ داغے
ہیں تاہم کسی اسرائیلی شہری کے ہلاک ہونے یا زخمی ہونے کی اطلاع
نہیں ہے
تاہم اسرائیلی حکام
نے راکٹ حملوں میں متعدد گاڑیوں کونقصان پہنچنے کا بیان جاری کیا
ہے
حزب اللہ نے اتوار
کو اسرائیلی شہروں ’ کریات شیمونہ ‘ اور ’ روش بینا ؛ کو نشانہ
بنایا ہے
ادھر بیروت میں
لوگوں نے قانا میں بچوں سمیت چون افراد کی ہلاکتوں پر اسرائیل
کیخلاف جبکہ ھزب اللہ کی حمایت میں مطاہرے کیئے اور اقوام متحدہ کے
دفتر کو شدید نقصان پہنچایا ہے
مظاہرین میں ایک
بڑی تعداد سنی اور عیسائیوں کی تھی جنہوں نے حزب اللہ سے یکجہتی کا
اعلان کیا |