|
تاہم اتوار
کو حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے مارون الراس میں اسرائیلی فوج کا
محاصرہ کرلیا ہے اور جھڑپوں میں بیس اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں
’مہر‘ کی
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے مارون الراس میں اسرائیلی فوج کا حملہ
ناکام بنا دیا ہے
اطلاعات
میں کہا گیا ہے کہ
حزب اللہ
نے مارون الراس ميں اسرائيل كے حملے كو ناكام بناديا ہے اور ايك شديد
جھڑپ ميں حزب اللہ كے کارکنوں نے اسرائيل كے بيس فوجيوں كو ہلاك
كرديا ہے
جبکہ حزب
اللہ نے اسرائیل کے کئی ٹینکوں کو بھی تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے
حزب اللہ
كے ذرائع نے اعلان كيا ہے كہ اس نے اسرائيلي فوجوں كو اپنے محاصرے
ميں لے ليا ہے
اس سے قبل
اسرائيل نے لبنان كے مارون الراس گاؤں پر كنٹرول كرنےكا دعوي كيا تھا
حزب اللہ
كے بيان ميں كہا گيا ہے كہ گذشتہ تين دن كي لڑائي ميں اسرائيل كے سات
ٹينك تباہ كرديئے گئے ہيں
جبکہ
اسرائیل
كے
20 فوجيوں كو ہلاك اور متعدد كو زخمي كرديا ہے
اس علاقے
ميں اب بھي لڑائي جاري ہے اور اسرائيل نے امريكہ سے مدد طلب كي ہے
ادھر
لبنان پر اسرائيل كي شدید بمباري جاري ہے جس میں اسرائيلي جہازوں نے
سيدون ميں ايك ديني مدرسے كو بھی نشانہ بنايا ہے جس سے مدرسے میں
موجود مسجد بھی منہدم ہوگئی ہے
ایک اطلاع کے مطابق مارون الراس میں
اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں حزب
اللہ کے تین ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں |