|
اسرائیلی فضائیہ نے بیروت میں
پمفلٹ گرائے ہیں جن اسرائیلی فوج نے بیروت کے
شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شہر چھوڑ دیں
بیروت سے اب تک ہزاروں افراد شہر
چھوڑ کر دوسرے مقامات پر چلے گئے ہیں
جنوبی بیروت کا ایک بڑا مکمل طور
تباہ ہو چکا ہے اور اسی علاقے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں
جبکہ مجموعی طور پر اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے
ادھر پیر کو کیئے گئے حملوں
میں بارہ لبنانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ
مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا گڑھ ہے
ادھر حزب اللہ کے نئے راکٹ حملوں
میں کم از کمچالیس اسرائیلی زخمی ہوچکے ہیں
حزب اللہ کے نئے حملوں کا نشانہ
اسرائیل کا ساحلی حیفہ ہی تھا جس پر حزب اللہ اس سے قبل بھی حملہ کر
کے کم از کم آٹھ اسرائیل ہلاک کر چکے ہیں
نئے راکٹ حملوں میں حیفہ کا ریلوے
اسٹیشن سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں
ادھر عالمی سطع پر اسرائیلی حملوں
کو رکوانے میں عالمی برادری کوئی خاص دلچسپی نہیں لے رہی ہے جبکہ
گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس نے کہا ہے کہ جنگ بندی
مسئلے کا حل نہیں ہے
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اس
مطالبے کو رد کردیا ہے جس میں اقوام متحدہ نے لبنان میں امن فوج
بھیجنے کا کہا تھا |