|
کنٹرول حاصل نہیں کیا جا سکا
ادھر اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہمیں ’نظر نہ آنے والے
دشمن سے واسطہ پڑا ہے‘
حزب اللہ کے مزاحمت کار بنت جبیل میں شدید مزاحمت کر رہے ہیں
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ بنت جبیل اور گردو نواح کے
علاقے اس طرز کے ہیں کہ ہم ’ گھر گھر اور آمنے سامنے ‘ لڑائی نہیں کر
سکتے
اسرائیلی کمانڈر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کو ایسے مقامات کی سہولت
حاصل ہے جہاں ہم اپنے ٹینکوں اورفوجیوں کو بحفاظت نہیں چھپا سکتے
کمانڈر کے مطابق جس مقام پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں وہ
علاقہ ٹیڑھا ہے
سدون اور بنت جبیل پر اسرائیل کی زمینی اور فضائیہ کے حملوں کے
باوجود ھزب اللہ نے بدھ کے روز اسرائیلی کے مختلف شہروں میں اسی راکٹ
داغے ہیں
ایک اطلاع کے مطابق اسرائیلی لبنان اور اسرائیل کے سرحدی علاقے سے
حزب اللہ کا خاتمہ چاہتی ہے تاہم ان علاقوں سے آگے اسرائیلی فوج کے
جانے کا فعل حال کوئی پروگرام نہیں ہے
حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفہ کے علاوہ بدھ کے روز ’ بہاریہ‘ پر
بھی راکٹ داغے ہیں
بنت جبیل میں ھزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں پندرہ اسرائیلی فوجی
ہلاک جبکہ تیس شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے
اسرائیل منتقل کردیا گیا ہے
تاہم اسرائیل نے نو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے |