|
فیصل محمد کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اس
اظہار بے بسی کی وجہ سے مسلم دنیا مستقبل میں اقوام متحدہ کے حوالے
سے اپنا لائمہ عمل ترتیب دے سکتی ہے
انہوں نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ
اقوام متحدہ میں جب تک مستقل ارکان میں مسلم ممالک کی نمائندگی نہیں
ہوگی اس وقت تک ایک ارب سے زائد مسلمانوں کا مستقبل خطرے سے دوچار
رہے گا
ادھر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل امر موسی نے سلامتی
کونسل کے حالیہ کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا
موقع ہے کہ سلامتی کونسل جنگ بندی کے بارے میں اپنا کردار ادا کرنے
میں ناکام رہی ہے
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے
سربراہ ہاوئیر سولانا کے ساتھ ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اقوام
متحدہ میں کوفی عنان کی جانب سے جنگ بندی کی اپیل کو اسرائیل کی طرف
سے مسترد کردیا جانا اور اسرائیل کا لبنان پر حملے جاری رکھنے کا
اعلان کرنا اس جان واضع اشارہ ہے کہ اقوام متحدہ بڑی طاقتوں کے
ہاتھوں میں کھلونا بن چکی ہے
تاہم اس موقع پر ہاوئیر سولانا کا
کہنا تھا کہ انہیں اس خراب صورتحال پر سخت تشویش ہے لیکن حزب اللہ ہی
امن کےلیئے اسرائیلی فوجیوں کو رہا کردے
ادھر حزب اللہ کے سربراہ حسن
نصراللہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت دونوں مغوی اسرائیلیوں کو
رہا نہیں کروا سکتی
حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ
اسرائیلی فوجیوں کی رہائی اسی صورت میں ممکن ہے جب اسرائیل اپنی
جیلوں سے تمام عرب قیدیوں کو رہا کردے
واضع رہے لبنان پر اسرائیلی حملوں
کو آج دسواں روز ہے جبکہ عرب لیگ، اوآئی سی ، نام جیسی مسلم تنظیموں
اور اداروں نے اسرائیل کی مذمت اور یورپ اور امریکہ سے جنگ بندی
کروانے کے مطالبے کے علاوہ خود کوئی عملی اقدامات نہیں کیئے |