Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 17 June 2006 12:58 (PST)اشاعت

امریکی فوج کا کہنا ہے ،ابو حمزہ نہیں، ابو ایوب ہیں

 

زرقاوی کے بعد عراق میں ان کے نائب کے بارے میں ماہرین اندھیرے میں

امریکی فوج نے نشاندہی کی ہے کہ عراق میں القاعدہ کے نئے سربراہ ابو ایوب المصری ہیں مصر سے تعلق رکھنے والے اس نئے القاعدہ سربراہ کے ایمن الظواہری سے قریبی تعلقات ہیں بغداد میں امریکی فوج کے ترجمان ویلیم کالڈویل نے کہا ہے کہ المصری

 اصل میں وہی شخص ہیں جن کو القاعدہ ویب سائٹ نے گزشتہ ہفتہ ابو حمزہ المہاجر کے نام سے مشتہر کیا

انہوں نے کہا کہ المصری 1982ءسے ایک دہشت گرد ہے اور اس نے اپنی سرگرمیاں مصر کے اسلامی جہاد تنظیم سے شروع کیں جو الظواہری کے تحت منظم تھی

انہوں نے کہا کہ المصری شام سے عراق کے غیر ملکی جنگجووں کو لانے میں پیش پیش ہے

زرقاوی کے بعد کون؟ ماہرین پریشنان

بعقوبہ عراق میں امریکی ایف سولہ طیاروں سے پھینکے گئے پانچ پانچ سو پونڈ وزنی بموں کے حملے میں ہلاک ہونے والے ابو معصب الزرقاوی کی ہلاکت کے بعد ان کی جگہ لینے والا کون ہے؟

یہ سوال امریکی فوج اور حکام کے علاوہ خود عراقی حکومت کو ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے اسلام اور دہشتگردی کے بارے میں سند رکھنے والے ماہرین کےلیئے بھی پریشان کن ہے

زرقاوی کی ہلاکت کے بعد ان کی جگہ سنبھالنے والےمبینہ’ ابو حمزہ المہاجر‘ کے بارے میں امریکی فوج کا کہنا تھا کہ یہ وہی ہیں اور انہوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی اور عراق میں زرقاوی کے دست راست تھے

صدر بش کی ’ خفیہ ‘ عراق آمد کے دن زرقای کے مبینہ نائب نے اپنے دو صفحات کے پہلے پیغام میں اعلان کیا تھا کہ ’ صلیبیوں اور شیعوں پر حملوں میں شدت لائی جائگی‘ انہوں نے اسامہ بن لادن کی بھی تعریف کی تھی

ماہرین کا کہنا ہےکہ ’ ابو حمزہ المہاجر ، یہ کون ہے ، کہاں کا ہے ، اور کیسا ہے ‘ ؟

اسلام اور دہشتگردی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ کیا یہ نام اصل ہے ؟ یا صرف یہ جنگجووانہ نام ہے‘ ؟

عراق میں شدت پسند کارروائیوں کےلیئے خود کو زرقاوی کا نائب کہنے والے مبینہ ابو حمزہ المہاجر ‘ کا کہنا ہے کہ ’ میں جہادی ہوں ‘ انہوں نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ ’ ہم زرقاوی کی موت کے بعد اتحادی افواج میں زلزلہ پیدا کرینگے‘

ماہرین اندازے لگا رہے ہیں کہ  زرقاوی کے بعد آنے والا ممکن ہے سعودی عرب کا ہو ، شام اور اردن کا ہو عراق کا ہو

تاہم دنیا بھر کے ماہرین اس بارے میں اندھیرے میں ہیں

ادھر بغداد میں امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ یہ ابو حمزہ نہیں بلکہ ، ابو ایوب مصری ‘ ہیں

تاہم اس سے قبل امریکی فوج نے ابو حمزہ المہاجر کی تصویراس یقین کے ساتھ  جاری کی تھی ، زرقاوی کی جگہ لینے والے ’ ابو حمزہ المہاجر‘ ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات