|
فوجیوں کو اغوا کرنے کی ذمہ داری
قبول کی تھی
القائدہ نے عراق میں ایک ویب سائٹ
پر بیان دیتے ہوئے کہا ’ اللہ اکبر ، الزرقاوی کے نائب ’ ابو
حمزہ المہاجر ‘ نے ’دونوں امریکی فوجیوں کے گلے کاٹ کر ہلاک کردیا
ہے‘
تاہم عراقی یا امریکی حکام اور فوج
کی طرف سے القائدہ کے اس بیان پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے
گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ کونڈو
لیزا رائس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
امریکہ کو دونوں لاپتہ فوجیوں کی گمشدگی پر بہت تشویش ہے اور پورا
امریکہ ان کےلیئے دعا کر رہا ہے
تاہم ایک غیر مسدقہ اطلاع کے مطابق
بغداد کے جنوبی علاقے سے امریکی فوج کو لاپتہ ہونے والے تیئیس
اور پچیس سالہ فوجیوں کی لاشیں ملی ہیں
عراقی جنرل عبدالعزیز محمد کا کہنا
ہے کہ دونوں فوجیوں پر تشدد کیا گیا ہے اور ان کی لاشوں کی بے ھرمتی
کی گئی ہے
|