|
نے کہاہے کہ قوام متحدہ کے مختلف ادارے
فلسطینی حالات خصوصاً ملازمین کو تنخواہوں کے نہ ملنے اور عالمی
امداد کے بند ہونے کے بعد کے حالات پر اپنی تشویش کا اظہارکرچکے
ہیں
فلسطینی مرکز اطلاعات کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ
ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں غربت کی شرح میں
اضافہ ہو رہا ہے نیز مقبوضہ علاقوں میں عوام اور اشیائے ضروریہ
کی نقل و حرکت پر پابندیوں میں اضافہ کردیاگیا ہے
اسرائیل کیونکہ مقبوضہ علاقوں کی قابض قوت ہے اس لئے انٹرنیشنل
انسانی حقوق کے مطابق خصوصاً 1949ءکے جنیوا کنونشن کے مطابق
مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی آبادی کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنا
اسرائیل کی ذمہ داری ہے
اسرائیل کو اشیاءکی نقل وحمل اور انسانی بنیادوں پر دی جانے والی
امداد کے معاہدوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے
لوئس آربر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے ‘انٹرنیشنل کورٹ آف
جسٹس نے مغربی کنارے میں متنازعہ دیوار کی تعمیر روک دینے کا
جوحکم دے رکھا ہے اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے
|