|
میاں محمد
نواز شریف سمیت 15افراد کو پاسپورٹ جاری
کئے گئے جبکہ ایک اور اطلاع کے مطابق ان کی تعداد 20 ہے
جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کےوالد کی
وفات پر بھی ان سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت
کیاتھا لیکن میاں نواز شریف جنرل مشرف سے بات نہیں کرنا چاہتے تھے
تاہم میاں محمد
شہبازشریف کی مداخلت پر نوازشریف نے جنرل پرویز مشرف سے بات کی تھی
اب نوازشریف کے فرزند حسن نواز کی اچانک
طبیعت خراب ہونے پر ان کے علاج کے لئے جنرل مشرف نے ان کو لندن
جانے کے لئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی
ہے ۔
میاں محمدنوازشریف
نے تمام پاکستانیوں سے حسن نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی
بھی ہے
جدہ میں پاکستانی سفارت خانہ میں آج چھٹی
ہونے کے باوجود انہیں پاسپورٹ جاری کئے گئے ہیں کیونکہ اب معلوم
ہوتا ہے کہ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے دل میں میاں
نواز شریف کے لئے نرم گوشہ پیداہوگےا ہے جس کی وجہ یہ بتائی
جاتی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور جنرل مشرف کے درمیان اختلاف بڑھ
رہے ہیں جس کی بنا، پر جنرل مشرف میاں نواز
شریف کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں لیکن یہ وقت ثابت کرے
گا کہ میاں نواز شریف اور جنرل مشرف کے
درمیان اختلافات ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کرائے گئے تھے |