Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Tuesday, 14 November 2006 17:19 (PST)اشاعت

محمود عباس نئے وزیر اعظم کا نام نہیں بتانا چاہ رہے

 

حماس حکومت آنے کے بعد امریکہ و یورپ نے فلسطینیوں کی امداد بند کردی تھی

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے متوقع قومی حکومت کے وزیر اعظم کا نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا ہے- انہوں نے کہا ہے کہ اس بات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا- انہورں نے واضح کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نئی

حکومت کی تشکیل کے حوالے سے امریکہ اور یورپ کے ساتھ مشورہ کررہے ہیں تاکہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعدفلسطینی اتھارٹی سے پابندیاں اٹھالی جائی

 واضح رہے کہ گزشتہ روز اسماعیل ھنیہ کی صدارت میں حماس اور فتح کے نمائندوں کا اجلاس ہوا- جس میں فلسطین کی پہلی قومی حکومت کی تشکیل کو آخری شکل دینے پر غور و خوض کیا گیا

اجلاس غزہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں مصطفی برغوثی اور زیاد ابو عمر سمیت دونوں جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی- شرکاء نے اجلاس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دوسری نشست آج رات منعقد کی جائے گی

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اجلاس کے بعد اسماعیل ھنیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلی نشست میں داخلی امور پر بات چیت نہیں کی گئی- انہوں نے اجلاس کے انعقاد کو نیک شگونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو بحران سے نکالنے کے لیے تمام جماعتیں آپس میں تعاون کے لیے تیار ہیں

فتح کے سیکرٹری جنرل مصطفی برغوثی نے اجلاس کے بعد کہا کہ قومی حکومت کی تشکیل کے لیے قائم کردہ مشترکہ کمیشن کے مزید اجلاس منعقد کیے جائیں گے- جس میں قومی حکومت کی حتمی شکل جلد از جلد طے کرلی جائے گی

اجلاس میں شریک رکن پارلیمنٹ زید ابو عمرو نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند روز تک وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا- دوسری جانب باخبر ذرائع کے مطابق حماس نے داخلہ، تعلیم، صحت اور اوقاف کی وزارتیں اپنے پاس رکھنے پر زور دیا ہے

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات