Download urdu Font

 

 

 

 

 
 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   
 

ہم سے رابطہ کیجئے

ہمارے بارے میں

ہماری پالیسی

اشتہارات

 
 

Saturday, 02 December 2006 11:08 (PST)اشاعت

لاکھوں احتجاجیوں نے سنیورا کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے

 

فواد سنیورا پر اسرائیلی اور امریکی حمایت کا الزام

لبنان کی قومی آزاد پارٹی کے سربراہ میشل عون نے لبنان کے لاکھوں افراد کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام موجود حکومت پر اپنا اعتماد کھو چکے ہیں اور وہ قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں جو ان کا قومی اور منطقی

حق ہے اور حکومت کو عوام کے عزم و ارادے کے سامنے تسلیم ہوکراپنا استعفی پیش کردینا چاہیے

میشل عون نے کہا کہ ہم لبنان میں مشترکہ زندگی کے خواہاں ہیں ہم قومی حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں ہم لبنان کی تعمیر و ترقی کے خواہاں ہیں

میشل عون نے کہا کہ ہم انحصارکے قائل نہیں بلکہ اتحاد کے قائل ہیں ہمارا مطالبہ قومی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ ہے اور قومی حکومت کی تشکیل تک عوام اپنے پر امن احتجاج سے دست بردار نہیں ہونگے

میشل عون نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سنیورہ سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں اور انھیں چاہیے کہ وہ پر امن طور پر وزارت عظمی کو ترک کردیں

لبنان کے وزیر اعظم سنیورہ پر الزام عائد ہے کہ اس کی حکومت نے لبنان پر اسرائیلی حملے کے دوران لبنانی عوام کی مکمل حمایت نہیں کی بلکہ اس کے بعض وزراء نے اسرائیل کے حملے کی حمایت اور حزب اللہ کو ختم کرنےکی سازش بھی کی تھی

اور لبنانی فوج کے ایک دستے نے اسرائیلی فوجیوں کا لبنانی سرزمین پر استقبال بھی کیا تھا لبنانی عوام موجودہ حکومت کو امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت قراردیتے ہیں اور حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں

Print This Page صفحہ پرنٹ کریں

صفحہ اول

 

2006 ©تمام جملہ حقوق بحق اردو سروس  جرمنی محفوظ ہیں

 
 

صفحہ اول

پاکستان

ہندوستان

مشرق وسطی

یورپ

حالات جہاں

میڈیا فوکس

اردو نشریات