ہلاک ہونے شخص’ امل ‘ کو آج سپرد خاک کیا
گیا ہے جبکہ اس موع پر ہزاروں افراد نے امل کے جنازے میں شرکت کی
اور شیعہ سنی فسادات کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا ہے
شیعہ مذہبی رہنما ’ شیخ عبدالامیر ‘ کا کہنا
ہے کہ شیعہ کےلیئے کسی سنی کو ہلاک کرنا کسی طور جائز نہیں ہے
مظاہرین نے ہلاک ہونے شخص کی ہلاکت کا ذمہ
دار فواد سینورا کو ٹھہرایا ہے
واضع رہے حزب اللہ کی کال پر گذشتہ جمعہ سے
ہزاروں افراد احتجاج کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم سینورا اپنے عہدے سے
استعفی دیں جبکہ سنی علاقے میں ہلاک ہونے والا شخص امل اس احتجاج
کے دوران پہلی ہلاکت ہے جبکہ مبصرین لبنان کے بارے میں کہہ رہے ہیں
حالات سخت کشیدگی کی جانب بڑھ رہے ہیں
ادھر لبنانی وزیر اعظم فواد سینورا نے کہا
ہے کہ وہ کسی طور اپنے عہدے سے استعفی نہیں دینگے
مذکورہ شخص کی ہلاکت کے بعد حکومت نے فوج کو
الرٹ کردیا ہے جبکہ گذشتہ روز متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا
گیا ہے