|
سفراء سے کہا کہ وہ لبنانی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند
کردیں
انھوں نے کہا کہ یہ لوگ شام پر لبنان میں مداخلت کا الزام عائد کرتے
ہیں جبکہ مداخلت خود کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ لبنان میں آج جو کچھ
ہو رہا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لبنان میں داخلی جنگ ہورہی ہے
اور ہم اس بات کی اجازت بھی نہیں دیں گے
انھوں نے کہا کہ لبنانی عوام نے ماضی میں ہونے والي داخلی لڑائیوں
سے سبق سیکھ رکھا ہے لحود نے کہا مظاہروں کا پر امن آغاز ہوا ہے اور
یہ پر امن رہیں گے اور امریکہ اور فرانس کو لبنان کے داخلی معاملات
میں مداخلت بند کردینی چاہیے
انھوں نے کہا کہ لبنان میں قومی حکومت کی تشکیل ایک ناگزیر امر ہے
کیونکہ موجودہ حکومت کے بعض وزراء نے لبنانی عوام کے ساتھ زبردست
خیانت کی ہے جس کی وجہ سے حکومت میں تبدیلی ضروری ہوگئی ہے
ادھرعرب
یونین کے سیکریٹری جنرل عمرو موسی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
وہ کل اتوار کو بیروت کا دورہ کریں گے لبنان اس وقت ایک حساس دور سے
گزر رہا ہے اور اس وقت عرب یونین کوفعال کردار ادا کرنا چاہیے اور وہ
اس سلسلے میں لبنان کے رہنماؤں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے
عمرو موسی نے کہا کہ اسوقت لبنان کا اہم مسئلہ لبنان کی قومی یکجہتی
اور اتحاد کا مسئلہ ہے اطلاعات کے مطابق حزب اللہ اور امل تحریک اور
لبنان کی قومی آزاد پارٹی نے لبنان کی موجودہ حکومت کو نا اہل
قراردیدیا ہے
کیونکہ اس نے لبنان کی تعمیر و ترقی میں سخت کوتاہی کی ہے اور اس کے
بعض وزراء اسرائیل نواز ہیں جنھوں نے 33 روزہ جنگ میں لبنانی عوام کے
ساتھ زبردست خیانت کا ارتکاب کیا ہے جنھیں عوام حکومت میں دیکھنا
پسند نہیں کرتے ہیں |