|
رفیق حریری
کے قتل کے بعد لبنان میں ایک دھڑا شام مخالف ہو گیا تھا اور شام
کیخلاف شدید مظاہرے ہوئے تھے
گذشتہ روز
لبنان کے وزیر صنعت بیار الجمیل کے قتل کا الزام بھی فوری طور پر شام
مخالفوں نے شام پر عائد کیا تھا تاہم سوال اٹھتا ہے کہ بیار الجمیل
کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا
شامی ذرائع ابلاغ کا اس بات پر یقین ہےکہ لبنان کے وزیر صنعت پيئر
جمیل کے قتل میں شام مخالف عناصر کا ہاتھ ہے اور یہ قتل لبنانی حکومت
کو ختم ہونے سے بچانے کے لئے کیا گيا ہے
اخبار البعث نے یہ سوال کیا ہے کہ " اس قتل سے کس کو فائدہ پہنچے گا؟
" لبنان کی پارلیمنٹ کے اگٹر ارکان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لبنان
کی سیاسی صورتحال میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں
مہر کے
مطابق
اخبار نے لکھا ہے کہ اس قتل کے ذریعہ درحقیقت لبنانی مزاحمتی تنظیم
حزب اللہ کے عوامی نفوذ کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے
اخبار الثورہ اور تشرین نے بھی لکھا ہے کہ لبنان کے پرانے دشمن جو
لبنان میں امن کے خواہاں نہیں ہیں
اخبار کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ملک میں خلفشار پیدا کرنے کے
لئے اور لبنانی حکومت کو امریکہ اور اسرائیل نواز پالیسیوں کی وجہ سے
لبنانی عوام کے قہر و غضب سے بچانے کے لئے ایسا کیا گيا ہے
جبکہ
لبنان
اور شام کے مختلف سیاسی اور اسلامی جماعتوں نے اس قتل کی شدید مذمت
کی تھی |